عمران خان پر الزام،پی ٹی آئی کا خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس

imran-khan-khawaja-asif-notice-law.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر ٹکٹوں کی فروخت کے الزام پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،وزیر دفاع خواجہ آصف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی جانب سے بھیجا گیا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق خواجہ آصف نے عمران خان پر سیالکوٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کا الزام عائد کیا، ٹکٹوں کے عوض سیالکوٹ سے 30 کروڑ روپے اکٹھا کرنے کا من گھڑت الزام لگایا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈرز پر بے بنیاد اور سنگین الزام عائد کیا، براہ راست پریس کانفرنس میں عمران خان اور پارٹی رہنماؤں پر بہتان تراشی کی گئی۔

پی ٹی آئی نے نوٹس میں کہا خواجہ آصف اپنے بے بنیاد الزام پر چئیرمین تحریک انصاف سے تحریری معذرت کریں، وہ ملک کے معروف اخبارات میں معذرت نامہ شائع کروائیں، معافی نہ مانگنے کی صورت میں خواجہ آصف 10 ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معافی یا ہرجانہ کی عدم ادائیگی پر خواجہ آصف کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سارا رولا ستمبر کا ہے،ہم یہ نہیں چاہتے کہ ان کی ریٹامنٹ کے بعد ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں،مذاکرات کا کھیل سیاستدان کرتے رہتے ہیں، عمران خان سے مذاکرات بے سود ہیں، الیکشن اپنے وقت پر یعنی اکتوبر میں ہوں گے،ہ ہمیں مذاکرات کا کہنے والے ججز خود تقسیم کا شکار ہیں، ججز پہلے اپنے اندر اتحاد کیلئے مذاکرات کریں۔