عمران خان پارٹی کی مرکزی قیادت سے ناخوش

ikamhai111.jpg

عمران خان پارٹی کی مرکزی قیادت سے ناخوش،،پی ٹی آئی کے معاملات خیبرپختونخوا قیادت کو دینے پر غور

بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کے معاملات خیبرپختونخوا قیادت کو دینے پر غور شروع کردیا,بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رہنماؤں سے مشاورت کی گئی, جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو مرکز میں بھی اہم کردار ملنے کا امکان ہے,بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیا گیا کہ عہدے دیے بغیر پارٹی معاملات وزیر اعلیٰ کے پی کو دیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میڈیا ٹیم کی کارکردگی پر مطمئن جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت بیرسٹر گوہر ودیگر سے ناخوش ہیں, بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے اظہار برہمی کی خبریں زیرگردش ہیں.
https://twitter.com/x/status/1796225969092755825
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر ونگ نے انکوائری کا فیصلہ کیا,ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان پر ویڈیو ٹوئٹ کی گئی، وہ جیل میں قید ہیں جبکہ اکاؤنٹ پروپیگنڈا ویڈیو کے لیے استعمال ہوا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے معاملے پر بات چیت کرے گا۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ٹیم تعین کرے گی ویڈیو ٹوئٹ بانی پی ٹی آئی نے خود کی یا ان کی اجازت سے یہ کیا گیا,انکوائری میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا۔
 

Back
Top