نومئی کے ذمہ داروں کا تعین کرنیکا آسان طریقہ یہ ہے کہ پرتشدد واقعات سے سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچا؟ عمران خان کا ٹویٹ
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ۹ مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے ذمہ داروں کے تعین کا ایک سادہ ترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے سامنے ایک کلیدی سوال یہ رکھیں کہ ان پرتشدد واقعات کا سب سے بڑھ کر فائدہ پہنچا کسے ہے؟ یقیناً یہ تحریک انصاف تو نہیں!
دوسرا اہم سوال (جس کا جواب منظر کو بہت حد تک واضح اور شفاف کردے گا) یہ پوچھا جائے کہ کیسے محض 48 گھنٹوں میں ہی ایک نہایت مربوط اور حیرت انگیز منصوبے کے تحت (باقاعدہ ہدف بنا کر) تحریک انصاف کے 10 ہزار کارکنان، سپورٹرز اور تحریک انصاف کے بیانیے کو مثبت نگاہ سے دیکھنے والے صحافیوں کو یا تو قید کر لیا گیا یا (بزورِ جبر) عاجز و غیرمتعلق کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1668505397659828227
عمران خان کے مطابق اس سب میں بلاشبہہ ایک سوچی سمجھی ترکیب ہی کارفرما تھی۔ انہوں نے ڈان اخبار کا لنک بھی شئیر کیا جس کے مطابق قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف فوجی عدالتوں میں کاروائ کی قرارداد منظور کرلی۔
NA passes resolution to try May 9 rioters under Army Act ‘without any delay’
Resolution moved by Khawaja Asif claims no human rights violated in the inquiry against the rioters.
www.dawn.com
جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی اور جی ڈی اے رہنماؤں کے علاوہ تمام ایم این ایز نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/corpaashsa.jpg