عمران خان نے یوٹیوب پر ایک ملین سبسکرائبرز کا ہدف عبورکرلیا

ikahshaihsha.jpg

چیئرمین عمران خان یوٹیوب پر 10 لاکھ سبسکریپشن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے یوٹیوب پر ایک ملین سبسکرائبرز کا ہدف عبورکرلیا ہے۔انہوں نے یہ ہدف چینل کے فعال ہونے کے انتہائی کم عرصے میں عبور کیا ہے، اس سے قبل عمران خان کے چینل پر شاذوناذر ہی ویڈیوز اپلوڈ ہوتی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1669231744812187649
عمران خان کا یوٹیوب چینل اس وقت زیادہ فعال ہوا جب ان پر میڈیا کی جانب سے تقاریر اور بیانات نہ دکھانے پر پابندی لگائی گئی۔ اسکے بعد عمران خان نے اپنا بیانیہ لوگوں تک پہنچانے کیلئے ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب چینل کا سہارا لیا۔

عمران خان کی تقاریر انکے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر ہوتی ہیں اور ایک ہی وقت میں ہزاروں افراد دیکھتے ہیں، انکا گزشتہ روز کاخطاب بھی تقریبا 7 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

عمران خان کے اس وقت فیس بک پیج پر 13ملین فالورز، ٹوئٹر پر 19 ملین فالورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر 8.4ملین فالورز ہیں۔اسی طرح تحریک انصاف آفیشل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ملین کے حساب سے فالورز رکھتے ہیں۔
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
the name is enough all other media and social media peoples all are getting attention just because of Imran Khan
 

Twister

MPA (400+ posts)
یہ ملین کیا چیز ہے دوستوں، کتنے لوگوں کے تو ملین عمران خان کی ویڈیوز سے بنا لیے ہی
یہ نمبرز بڑھتے رہیں گے۔۔
 

Back
Top