عمران خان نے سپریم کورٹ میں پارٹی مخالف اقدامات کے خلاف درخواست دائر کردی

ZcPX1684wc.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں پارٹی کے خلاف اقدامات کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی ہے۔

اس درخواست میں انہوں نے سپریم کورٹ سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک جوڈیشل انکوائری کروانے کی استدعا کی ہے اور سپریم کورٹ کے تین سینئر ججوں سے پی ٹی آئی مخالف اقدامات کی جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔


صحافی سہیل رشید کے مطابق عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کے ذریعے سپریم کورٹ میں اہم پٹیشن دائر کر دی ہے. جس میں پچھلے دو سال میں ہونے والے تمام مظالم ایک ڈاکومنٹ میں رکھ سپریم کورٹ کے اگے رکھ دیا. یہ پٹیشن بہت تگڑی ہے ججز کی مشکلات بڑھ گئیں. سپریم کورٹ کے تمام ججز کے لیے ان چیزوں کو جھٹلانا اسان نہیں ہوگا

https://twitter.com/x/status/1857045947378733362

درخواست میں مختلف امور پر عدالت سے حکم جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، جن میں دفعہ 144 کے غلط استعمال کو روکنا، ایم پی او (Maintenance of Public Order) کے تحت گرفتاریوں پر پابندی عائد کرنا، اور پی ٹی آئی کو جلسوں کے لیے این او سیز جاری نہ کرنے کے خلاف احکامات شامل ہیں۔


درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع، وزارت داخلہ، کابینہ ڈویژن، اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ عمران خان نے عدالت سے بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی استدعا کی ہے۔
 
Last edited: