Meme
Minister (2k+ posts)
عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔
ساٹھ برسوں سے عفریت کی مانند ملک کو جکڑے اسٹبلشمنٹ کے دیو کو جو ٹکر عمران نے دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں اور قوتوں کی محاذ آرائی کی تاریخ نئی نہیں ہے۔ یہ رسہ کشی مادر ملت اور ایوب کے دور سے جاری ہے۔ عمران خان سے سیاسی اختلاف اپنی جگہ، اسٹبلشمنٹ کے غنڈوں کو عمران خان نے جیسی ٹکر دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔
حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کو اسٹبلشمنٹ نے ہمیشہ جادو کی قدیم کتابوں کی طرح سب کی پہنچ سے دور بچا کر رکھا ہے۔ آج عمران خان بار بار حمود الرحمن کمیشن رپورٹ کا ذکر کر کے اسٹبلشمنٹ پہ ڈنڈے برسا رہا ہے اور ساتھ ہی ہفتے بعد عدالت سے عمران کو کیسز سے بریت کے فیصلے مل رہے ہیں۔



عدالتوں پہ اسٹبلشمنٹ کا دہائیوں سے موجود اثر ریت کے ذرّات کی طرح بکھر رہا ہے۔ سسٹم پہ اس کا کنٹرول بچا ہے نا کسی صوبے یا خطے میں اس کی عمومی حمایت و تائید باقی۔۔۔۔

It's just a matter of time,
.
.
.
it's just matter of time..
