عمران خان معافی مانگو اس قوم سے اس عدالت سے اس کمیشن سے معافی مانگو ،
ہاں تم معافی مانگو کہ تم نے سب سے بڑا جرم یہ کیا ہے کہ تم نے اپنا حق مانگا ہے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے الیکشن میں چیف جسٹس کی ملی بھگت اور آر اوز کی ملی بھگت سے الیکشن چرایا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے وہ چھ مہینوں میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے
وہ وعدے چھ مہینے میں قرضوں کا کشکول توڑنے کے وہ چھ مہینوں میں پاکستان کو ایشئن ٹائگر بنانے کے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے ماڈل ٹاؤن میں سترہ بے گناہ لوگوں کو گولیاں مار کر دن دیہاڑے قتل کیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے چھانگا مانگا کی سیاست کی بنیاد رکھی ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے بینظیر کی عریاں تصاویر بنوا کر ہیلی کاپٹر سے مختلف شہروں میں پھنکوائیں ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے خاتون صحافی کم بارکر کو موبائل فون کے عوض جنسی تعلقات کی پیش کش کی ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے جنرل ضیاء الحق جیسے ڈکٹیٹر کی گود میں سیاسی پرورش پائی اور پھر وزیر خزانہ اور پنجاب کے وزیر اعلی بنے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے پاکستان کے بیٹے ایمل کانسی کو ڈالروں کے عوض امریکہ کو بیچا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے ہندوستان جا کر بجائے وہاں کی کشمیری قیادت سے ملتے تم سیدھے جندال گروپ کے مالک سے ملے اور اس سے کاروباری ڈیل کی اور تم نے کشمیری رہنماؤں سے ملنے سے گریز کیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے ایجنسیوں کو پاکستان کی سیاست میں ملوث کیا اور پاکستان کی سیاست اور ایجنسیوں کا بیڑہ غرق کیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے کشمیری مجاہدین کی فہرست اندر کمار گجرال کے حوالے کی ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے مشرف سے معاہدہ کیا اور عوام کو چھوڑ کر جدہ بھاگ کھڑے ہوئے اور پھر جھوٹ در جھوٹ بولا کہ تم نے کوئی معاہدہ نہیں کیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے منی لانڈرنگ کر کے جدہ میں سٹیل مل لگائی تم نے منی لانڈرنگ سے لندن میں کاروبار کیے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے زرداری کے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکلنے کے وعدے کرکے عوام سے ووٹ لیا اور پھر الیکشن کے بعد زرداری کی دعوت کرکے اسے ستر ستر کھانے کھلائے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے عدالتوں کے ججوں کو خریدا اور جو نہ بکا اس کی عدالتوں پر اپنے ہرکاروں سے پتھراو کروایا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے کہا تھا کہ مشرف کی پارٹی کے بندے لینا تھوک کر چاٹنے کے مترادف سے مگر تم نے اسی طلال چوہدری زاہد حامد ماروی میمن دانیال عزیز اور امیر مقام کو اپنی پارٹی میں لے کر بڑے بڑے عہدے دیئے اور اس طرح تھوک کر چاٹ لیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے دو سال کے اندر اندر پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے حدیبیہ پیپر اور اتفاق فونڈری کے نام پر اربوں روپیہ کے قرضے معاف کروائے .
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے کئی میل لمبی ریلوے لائن کو اپنی اتفاق فونڈری میں پگھلا کر اسے ہڑپ کر لیا .
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے قرض مکاؤ مہم کے نام پر اربوں روپیہ لوٹا اور لندن میں پراپرٹی خریدی ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے ستر کے قریب حکومتی عھدوں پر اپنے خاندان کے افراد کو قابض کیا ہوا ہے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے اس ملک کے غریب عوام کے علاج کے لئے کینسر کا اسپتال بنایا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے میانوالی جسے پسماندہ علاقے کو نمل کالج جیسا عظیم الشان تحفہ دیا ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے خیبر پختون خواہ میں اداروں کو مضبوط کرنے کی سعی کی .
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے اس ملک کے عوام کو ان نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا ان کو سیاست کے اسرار و رموز سکھائے ،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے عوام کو اپنے حقوق کے لئے لڑنا سکھایا .،
عمران خان معافی مانگو کہ تم نے 126 دن کے دھرنے میں عوام کو سیاسی شعور دیا انکو سکھایا کہ کہ اپنے حق کے لئے آواز اٹھانی ہے انکو اپنی طاقت کا اندازہ کروایا ،
ہاں عمران خان تم اس قوم کے مجرم ہو
تمہیں معافی مانگنی ہوگی ،
تمھارے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے عمران خان
معافی مانگو
معافی مانگو عمران خان ،