عمران خان فیصلہ کریں
محترم جناب عمران خان صاحب
چئرمین پاکستان تحریک انصاف
لارجسٹ گرووئنگ پولیٹیکل پارٹی پاکستان
لارجسٹ یوتھ پارٹی پاکستان
لارجسٹ ایجوکیٹڈ ممبرز پارٹی پاکستان
لارجسٹ اوور سیز ممبرز پارٹی پاکستان
جناب آپ سے گذارش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے خیبر تک جتنے بھی چاھنے والے ہیں وہ جوڈیشل کمیشن کےغیر منصفانہ اور حقائق کے بالکل برعکس فیصلہ کو ہرگز قبول کرنے کو تیار نہیں
تحریک انصاف کا منشور،آپ کی اس مملکت پاکستان میں ناانصافی اور کرپشن کے خلاف لازوال جدوجہد ، انتھک محنت اور آپ کی اپنی عوام کو ظالم اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف دی گئی تربیت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ جوڈیشل کمیشن کے اس فیصلے کو سرخم تسلیم کر لیا جائے۔
تحریک انصاف کا نوجوان معاشرے میں انصاف کے لئے جدوجہد کا مقصد سامنے رکھ کر تحریک کا حصہ بنا۔ اس فیصلے کو قبول کرنا معاشرے میں ان تمام جرائم کو مزید تقویت دے گا جو پچھلے تقریبا' ستر سال پاکستانی قوم کا نصیب بنے۔
جوڈیشل کمیشن فیصلہ لے کر جانا ایک فاش غلطی تھی جو سرزد ہوئی کیونکہ ان عدالتوں نے پچھلے ستر سال عوام کو انصاف نہ دیا، یہ حق کے راستے نکلنے والوں کو کہاں دیں گی۔
مشورہ پہلے بھی ایک تھریڈ میں ایک صاحب نے دیا اور میں اسی سمت کے تعین کی تائید کروں گا کہ آپ پارٹی فیصلہ کا ریفرنڈم تحریک انصاف عوام سے کروائیں کہ جوڈیشل کمیشن فیصلہ کو قبول کیا جائے یا نہیں۔ مجھے یقین ہے کہ تحریک انصاف کا ہر جوان کمیشن کے فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ یہی ایک طریقہ ہے، جدوجہد پوری طاقت سے آگے جاری رکھنے کا۔
آپ کو ابھی سے خوشخبری دے دوں کہ پورا اوورسیزبھی آپ کے ساتھ ہے۔
آُ پکی تصویر کی جھلک ہی ھمیں جدوجہد کے لئے تیار کر دیتی ہے۔ آپ فیصلہ کریں - تحریک انصاف کا نوجوان آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا۔
پاکستان زندہ باد
تحریک انصاف پائندہ باد