تحریک انصاف کے مطابق رہائی کے بعد پی ٹی آئی کارکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے زمان پارک پہنچے،عمران خان سے ملاقات کے بعد باہر نکلے تو پولیس نے حراست میں لے لیا،
رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے آئے 27 کارکنوں کو لاہور پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1670126190215168000
کارکنان ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا،گرفتار کارکنوں کی فہرست بھی سامنے آگئی، گرفتار کارکنوں میں زیادہ تر ضلع قصور، لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1670281234050580480
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کارکنوں کو ابھی تک کسی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا،پولیس نے شمائلہ ستار کو بھی لاہور سے گرفتار کرلیا ہے، شمائلہ ستار کو جیوفنسنگ کی حتمی فہرست میں نام آنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمہ شمائلہ ستار کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا ہے،شمائلہ ستار کے خلاف جناح ہاؤس کے باہر لگے کیمروں اور موبائل فوٹیجز سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zamanaiahs.jpg