Ahmed Jawad
MPA (400+ posts)
عمران خان شاید اتنا بڑا لیڈر نہ بنتا اگر ن لیگ والے اسکو اسکے حال پر چھوڑ دیتے، کبھی اسکی بیوی پر مقدمے ، کبھی جھوٹی کتابیں، پہلے پانچ سال دس وزیر صرف اسکو گالیاں دینے کے لئے رکھے ہوئے تھے اور اب ۲ سال سے روز ۲۴ گھنٹے اس کو گالی گلوچ، کبھی اٹھنے بیٹھنے، تلفظ، رونے ، ہنسے، قمیض ، کسی کو پہچاننے، دائیں بائیں ہر چیز پر طنز ، گالیاں اور لطیفے۔ لیکن مزے کی بات ہے آج تک کسی کو یہ کہنے کی جرات نہیں ہوئی کہ حکومت میں آنے کے بعد اسکے اثاثوں میں ۸۰۰۰ گنا اضافہ ہوگیا کسی غیر ملکی اخبار کو ۲۵ سال کے سیاسی سفر میں یہ جرات نہ ہوئی کہ اسکو قذاق اور ڈاکو کہے، کوئی نہ لکھ سکا عمران خان کا خاندان زلزلے کے لئے دی جانے والی امداد تک کھا گیا
۔اسی لئے تو فیض نے کہا تھا
اس راہ میں جو سب پہ گزرتی ہے وہ گزری
تنہا پس زنداں کبھی رسوا سر بازار
گرجے ہیں بہت شیخ سر گوشۂ منبر
کڑکے ہیں بہت اہل حکم بر سر دربار
چھوڑا نہیں غیروں نے کوئی ناوک دشنام
چھوٹی نہیں اپنوں سے کوئی طرز ملامت
اس عشق نہ اس عشق پہ نادم ہے مگر دل
ہر داغ ہے اس دل میں بجز داغ ندامت
۔اسی لئے تو فیض نے کہا تھا
اس راہ میں جو سب پہ گزرتی ہے وہ گزری
تنہا پس زنداں کبھی رسوا سر بازار
گرجے ہیں بہت شیخ سر گوشۂ منبر
کڑکے ہیں بہت اہل حکم بر سر دربار
چھوڑا نہیں غیروں نے کوئی ناوک دشنام
چھوٹی نہیں اپنوں سے کوئی طرز ملامت
اس عشق نہ اس عشق پہ نادم ہے مگر دل
ہر داغ ہے اس دل میں بجز داغ ندامت
Last edited by a moderator: