عمران خان اور صراطِ مستقیم

Rollercoaster

MPA (400+ posts)
22_092407_reporter.jpg

عمران خان اور صراطِ مستقیم

عطا ء الحق قاسمی

ایک دوست کو آج ’’وزیر اعظم عمران خان‘‘ کی حلف وفاداری کی تقریب کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے جو 14؍ اگست کو ایوانِ صدر میں منعقد ہو گی۔ میں نے یہ کارڈ دیکھا تو دوست کو فون کیا کہ برادر ابھی خاں صاحب کی حلف وفاداری کا نوٹیفکیشن تو جاری ہوا نہیں یہ کارڈ کیسے چھپ گیا۔ ستم ظریف دوست نے جواب دیا ’’یہ کارڈ تو پتہ نہیں کب کا چھپا ہوا ہو گا، اب اسے ضائع کرنا قومی خزانے کی لوٹ مار کے زمرے میں آتا، چنانچہ لوگوں کو پوسٹ کر دیا گیا‘‘۔ خان صاحب کی یہ پھرتیاں دیکھ کر میں نے سوچا کہ ممکن ہے موصوف عوامی مسائل کے حل کے ضمن میں بھی یہ پھرتیاں دکھائیں گے۔ بہرحال ابھی تک تو یہی لگتا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں وزارتِ عظمیٰ کے لئے اپنا مشترکہ امیدوار شاید کھڑا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، اس صورت میں تو وزیر اعظم بہرحال عمران خان ہی بنیں گے۔

ویسے اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں یہی رائے دوں گا کہ اپوزیشن اکثریتی پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے والے خاں صاحب کی وزیر اعظم بننے کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہونے دیں۔ وہ اور ان کے بچے آپ کو عمر بھر دعائیں دیں گے۔ ویسے بھی جنہوں نے عمران خاں کے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار کی ہے وہ اس مشن کی تکمیل کے لئے رستے کی ہر رکاوٹ کو دور کرنے پر قادر ہیں تاہم مستقبل بہرحال اسی کا ہے جو لندن سے اپنی بیٹی

کے ساتھ صرف جیل جانے کے لئے پاکستان آیا۔ چنانچہ مسلم لیگ (ن) سے خصوصاً میری درخواست ہے کہ وہ عمران خان کے رستے میں نہ آئیں، اسے ہنسی خوشی وزیر اعظم بننے دیں اور پھر ’’دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ کا منظر سال ڈیڑھ سال بعد اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

مجھے اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان کو بہت جلد آٹے دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنے ناتواں کندھوں پر دعووں کا اتنا بوجھ اٹھا رکھا ہے کہ چند قدم چلنے کے بعد ان کی ٹانگیں لڑکھڑانے لگیں گی اور ان کا سانس پھول جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چن چن کر کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ رکھا ہے جو ابھی نت نئے مطالبے کریں گے اور ان لوٹوںکے مطالبات پورے نہ ہوئے تو لڑھک کر دوسری طرف چلے جائیں گے اور یوں بھان متی کا یہ کنبہ عمران خان کی چند ووٹوں کی اکثریت سے بنی ہوئی حکومت کے خاتمے کا سبب بن جائے گا۔

سب سے زیادہ مایوسی خاں صاحب کے ووٹروں کو ہو گی جنہوں نے خاں صاحب سے بہت امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں۔ اگر ان کی امیدیں پوری نہ ہوئیں تو ان کی مایوسی صرف خاں صاحب نہیں، جمہوریت کے لئے بھی سخت نقصان دہ ہو گی۔ اس کے علاوہ خاں صاحب کو اپنے ’’مہربانوں‘‘ کے مطالبات بھی ماننا پڑیں گے اور اس وقت انہیں معلوم ہو گا کہ اقتدار اور اختیار میں کتنا فرق ہوتا ہے۔ یہ سب سے کڑا مرحلہ ہو گا، اس وقت پتہ چلے گا کہ عمران خان وہ نیازی ہیں جس نے ہتھیار ڈال کر پاکستانی قوم کو عمر بھر کا روگ لگایا تھا یا اس سے مختلف ہیں؟

عمران خان نے اکثریت اپنی مقبولیت کی وجہ سے حاصل نہیں کی اس کے لئے بڑوں کو بڑے بڑے پاپڑ بیلنا پڑے۔ وہ ان تمام بڑوں کی وجہ سے اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران ان سے بھرپور ’’تعاون‘‘ کیا۔ اخبارات سنسر کی وجہ سے حقائق سامنے لانے کے حوالے سے بے بس نظر آئے۔ خبروں اور کالموں پر بھی پہرے بٹھائے گئے۔ ان کا سب سے بڑا حریف اس وقت جیل میں ہے اور ابھی بہت سے سروں پر احتساب کی تلوار لٹک رہی ہے۔ عمران خان سب حالات سے پوری طرح واقف ہیں۔ وہ خدا کو حاضر ناظر جان کر سوچیں کہ کیا ان کی کامیابی عوام میں ان کی مقبولیت کی وجہ سے ہوئی ہے یا الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے دوران بہت بڑے ’’تعاون‘‘ کی مرہونِ منت ہے۔

ابھی تو خاں صاحب کو ان ٹی وی چینلوں کا سامنا بھی کرنا ہے، جنہوں نے عمران خان کو جتوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ جونہی خاں صاحب نے اقتدار کو اختیار سمجھ کر ادھر ادھر ہاتھ چلانے کی کوشش کی، اس وقت یہی چینل ان کے اختیار کو وہ ’’صراطِ مستقیم‘‘ دکھائیں گے جو انہیں دکھایا گیا ہو گا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو اس صراطِ مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، جو ان کے جیالوں کے ذہن میں ہے اور جس کی بنیاد پر انہوں نے خاں صاحب کو ووٹ دیئے تھے۔ اللہ کرے ایسا ہی ہو تاکہ ملک ایک نئے انتشار سے دوچار نہ ہو۔

https://jang.com.pk/news/529660
 
Last edited by a moderator:

mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
تم نے جو پُھرتیاں دکھائی ھوئی ھیں ویاگرا کھا کر وہ بھی آن ریکارڈ ھیں اور اُن پُرتیوں،ٹپوشیوں،کا حساب تم نے دینا ھے۔تمھیں جس دعوت نامے پہ جوش آیا ھوا ھے وہ فضول ھے تمھیں بہت جلد ایک ایسا دعوت نامہ ملے گا کہ تجھے دل کا دورہ پڑ جائے گا انشا۶للہ
 
kayawish

yea Qasmi sand sara viagra akela kaa gya kia ?
 
mercedesbenz

Chief Minister (5k+ posts)
yea Qasmi sand sara viagra akela kaa gya kia ?
جی، جتنی چربی اس سوٴر کے جسم میں موجود ھے اسے گرمائش دینے کے لیئے اسے چار پانچ ھزار ملی گرام ویاگرا کی ضرورت ھوتی ھے مگر رات کو وقت آنے پر یہ خنزیر پھر پہلے ھی ٹُھس ھو جاتا ھے۔:D:D:D:D:D:D۔
 
shafali

Chief Minister (5k+ posts)
Qasmi sahib, have a look at Imran Khan's performance in KPK and how that province has endorsed him in 2018 elections.
 
Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)

ویسے اگر مجھ سے پوچھا جائے تو میں یہی رائے دوں گا کہ اپوزیشن اکثریتی پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے والے خاں صاحب کی وزیر اعظم بننے کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہونے دیں۔ وہ اور ان کے بچے آپ کو عمر بھر دعائیں دیں گے۔ ویسے بھی جنہوں نے عمران خاں کے وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار کی ہے وہ اس مشن کی تکمیل کے لئے رستے کی ہر رکاوٹ کو دور کرنے پر قادر ہیں تاہم مستقبل بہرحال اسی کا ہے جو لندن سے اپنی بیٹی

کے ساتھ صرف جیل جانے کے لئے پاکستان آیا۔ چنانچہ مسلم لیگ (ن) سے خصوصاً میری درخواست ہے کہ وہ عمران خان کے رستے میں نہ آئیں، اسے ہنسی خوشی وزیر اعظم بننے دیں اور پھر ’’دیکھ خدا کیا کرتا ہے‘‘ کا منظر سال ڈیڑھ سال بعد اپنی آنکھوں سے دیکھیں۔

مجھے اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ عمران خان کو بہت جلد آٹے دال کا بھائو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنے ناتواں کندھوں پر دعووں کا اتنا بوجھ اٹھا رکھا ہے کہ چند قدم چلنے کے بعد ان کی ٹانگیں لڑکھڑانے لگیں گی اور ان کا سانس پھول جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے چن چن کر کرپٹ لوگوں کو اپنے ساتھ رکھا ہے جو ابھی نت نئے مطالبے کریں گے اور ان لوٹوںکے مطالبات پورے نہ ہوئے تو لڑھک کر دوسری طرف چلے جائیں گے اور یوں بھان متی کا یہ کنبہ عمران خان کی چند ووٹوں کی اکثریت سے بنی ہوئی حکومت کے خاتمے کا سبب بن جائے گا۔

Perhaps he forgets. In 2013, KPK, as a province, was in a much worse position. And the same was said about PTI govt back then as well. But IK did it, and did wonders with the province. The public life index...police, health, education. The strides made in these are no secret, and have been acknowledged at the international level...not at the level of jang group.

As for Nawaz and Maryam, the only reason they came back was because they took a gamble, a calculated risk. They thought there would be tons of LDA hired employees waiting at the airport, and a few dozen Gullu Butts in the background threatening riots to keep the SHarifs from getting arrested. But alas, neither of those happened.
 
alibinabid

Politcal Worker (100+ posts)
Baba g pagal ho gai hain baat say baat nahi mil rahi.....aik jagah likh rahay k media ko censer kea gea hai aur phir kehtay hain k channels nay IK ko support kea election days mai? :D
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
Like this ?

37971119_475721096172880_8240761511841103872_n.jpg
Baba g pagal ho gai hain baat say baat nahi mil rahi.....aik jagah likh rahay k media ko censer kea gea hai aur phir kehtay hain k channels nay IK ko support kea election days mai? :D
Perhaps he forgets. In 2013, KPK, as a province, was in a much worse position. And the same was said about PTI govt back then as well. But IK did it, and did wonders with the province. The public life index...police, health, education. The strides made in these are no secret, and have been acknowledged at the international level...not at the level of jang group.

As for Nawaz and Maryam, the only reason they came back was because they took a gamble, a calculated risk. They thought there would be tons of LDA hired employees waiting at the airport, and a few dozen Gullu Butts in the background threatening riots to keep the SHarifs from getting arrested. But alas, neither of those happened.
This guy worships looter sharifs. Sharifs are his gods.
جی، جتنی چربی اس سوٴر کے جسم میں موجود ھے اسے گرمائش دینے کے لیئے اسے چار پانچ ھزار ملی گرام ویاگرا کی ضرورت ھوتی ھے مگر رات کو وقت آنے پر یہ خنزیر پھر پہلے ھی ٹُھس ھو جاتا ھے۔:D:D:D:D:D:D۔
yea Qasmi sand sara viagra akela kaa gya kia ?

https://twitter.com/x/status/1024994418686930945
 
Back
Top