
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےپارٹی چھوڑنے کا اعلان کرنے والے مرکزی قیادت کے اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے، اسد عمر، شیریں مزاری اور عامر کیانی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے گروپ کو خود ہی چھوڑ دیا جبکہ فواد چوہدری کو ایڈمین نے گروپ سے نکال دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ہدایات پر رول آف لسٹ سے بھی پارٹی چھوڑنے والے کور کمیٹی کے ارکان کے نام ہٹادیئے گئے ہیں۔
پارٹی قیادت کی جانب سے مرکزی وصوبائی قیادتوں کو پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو واٹس ایپ گروپس سے نکالنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں جبکہ بنی گالہ کی سوشل میڈیا ٹیم کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی از سر نو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔