عمران خان،رونالڈو سمیت پاکستان میں بھی ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کےبلو ٹک اڑ گئے

twitter-imran-khan-aa.jpg


عمران خان ، رونالڈو سمیت پاکستان میں ہزاروں ٹوئٹر اکاؤنٹس کے بلو ٹک اڑ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ہزاروں ٹویٹر اکاؤنٹس کے بلو ٹک ہٹادیئے، ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے 20 اپریل کو بلیو ٹک ختم کرنے کی حتمی تاریخی دی تھی،انہوں نے کہا تھا بلیو ٹک کی ماہانہ فیس نہ دینے والے صارفین کے اکاؤنٹس رواں ماہ 20 تاریخ کو ختم کردیئے جائیں گے۔

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد اعلان کیا تھا اب ٹوئٹر کے رجسٹرڈ اکاؤنٹس کی فیس وصول کی جائے گی جو ماہانہ 8 ڈالر ہو گی جو پاکستانی 2 ہزار 300 روپے سے زائد بنتی ہے،ماہانہ فیس کی ادائیگی نہ کرنے پر ٹوئٹر کی جانب سے کئی بڑے اکاؤنٹس کے بلیو ٹک ختم کیے گئے جنہیں فیس کے ادائیگی کے بعد بحال کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان، معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا۔

ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاتی تھی کہ یہ اکاؤنٹ جعلی نہیں بلکہ اصلی ہی ہے تاہم اب یہ بلیو ٹک صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جن کے ٹوئٹر پر 19 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا، بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جن کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 48 ملین سے زیادہ ہے جبک بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان جن کے ٹوئٹر پر 43 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں وہ بھی ٹوئٹر کے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے محروم ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، موجودہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک غائب، پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت اور بھی کئی ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے بعد گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ یکم اپریل سے دنیا بھر سے صارفین کے اکاؤنٹس سے لیگیسی بلیو ٹک کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ، بلیو ٹک کو برقرار رکھنے کے لیے ٹوئٹر بلیو پر سائن اپ ہونا ہوگا۔

پاکستان میں ٹوئٹر بلیو کی سبسکرپشن فیس ماہانہ 2250 روپے رکھی گئی ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں یہ 8 سے 11 ڈالرز کے درمیان ہے،سبسکرپشن لینے کے بعد ٹوئٹر بلیو سروس کے صارفین کو بلیو چیک مارک کے ساتھ ساتھ طویل ویڈیوز، 4000 حروف کے ٹوئٹس اور ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے سمیت متعدد نئے فیچرز تک رسائی فراہم کی جائےگی۔

ڈسپلے نیم، پروفائل فوٹو اور فون نمبر، اکاؤنٹ کو بنائے 90 دن سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہو، پروفائل فوٹو، نام یا یوزرنیم میں حالیہ دنوں میں تبدیلی نہ کی گئی ہو اور اکاؤنٹ ایکٹیو ہونا ضروری ہے۔
 
Last edited by a moderator: