عمران اور شاہ محمود میں بگڑتے معاملات

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)

494627-PTIflag-1461101372-452-640x480.jpg

آرمی چیف کے بیان سے ن لیگ کی کشتی میں چھلانگ کیلیے مناسب وقت کے منتظر مایوس فوٹو:فائل

لاہور: تحریک انصاف کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے بنائی گئی27 رکنی سیاسی کمیٹی کے منگل کے روز بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں جہانگیر ترین، علیم خان، چوہدری سرور سمیت نصف ارکان کی عدم شرکت نے شاہ محمود قریشی کے خلاف علامتی عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ لاہور میں شاہ محمود کی اپنے ساتھی رہنمائوں کیخلاف نفرت انگیز تقریرکے بعد سے عمران خان اور ان کے درمیان معاملات پہلے جیسے نہیں رہے جبکہ تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر نعمان وزیر نے بھی انھیں یہ وارننگ دی ہے کہ وہ آئندہ ایسی نفرت انگیز تقاریر سے باز رہیں۔
24 اپریل کو یوم تاسیس کے جلسے کے بعد ایک جانب تحریک انصاف کی احتجاجی تحریک زور پکڑے گی تو دوسری جانب تحریک انصاف کے اندر بھی طاقت کانیا توازن قائم ہو سکتا ہے اور یہ معاملہ ان رہنمائوں کیلیے بڑا صدمہ ثابت ہو سکتا ہے جنھیں یہ خوش فہمی ہے کہ وہ عمران خان اور تحریک انصاف کیلیےناگزیر بن چکے ہیں۔تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال میں تحریک انصاف کی قیادت رائے ونڈ میں اعلان کردہ دھرنے کا رخ بھی کسی دوسری جانب تبدیل کر سکتی ہے جس کیلیے اندرون خانہ اور بیرون پارٹی خاص مشاورت جاری ہے ۔تنظیمی الیکشن کا التواغیر معینہ مدت تک محیط ہونے کے قوی امکانات ہیں اور آئندہ چھ ہفتوں کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نگران کمیٹیوں کا عبوری سیٹ اپ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے تنظیمی الیکشن کو کسی بھی طرح کے لالچ سے پاک کرنے کیلیے چاروں صوبوں میں اعلی قیادت کی مشاورت سے کچھ ایسے فیصلے بھی کر سکتے ہیں جو آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہوں گے۔
کہا جارہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر حامد خان نے الیکشن کمیشن میں پانامہ لیکس کی بنیاد پر میاں نواز شریف کو ڈی سیٹ کرنے کیلیے درخواست دائر کرنے کی آپشن پر کام شروع کردیا ہے لیکن شاہ محمود قریشی کے بارے میں یہ افواہیں زور پکڑ رہی ہیں کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک انصاف کی جارحانہ پالیسی کو نرم رکھنے کے خواہاں ہیں مگر اس معاملے میں انھیں عمران خان سمیت ساتھی رہنماوں کی اکثریت کی حمایت دستیاب نہیں ہو رہی ہے۔آرمی چیف کی جانب سے بلا امتیاز احتساب اور کرپشن کے تدارک کے بارے میں بیان کے بعد ن لیگ کے سیاسی مستقبل پر چھانے والے کالے بادلوں نے ان انصافینزکو بھی مایوس کیا ہے جو مناسب وقت آنے پر ن لیگ کی کشتی میں چھلانگ لگانے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں ۔عمران خان اس معاملے میں بہت واضح رائے رکھتے ہیں کہ وہ کسی آمرانہ سیٹ اپ کی حمایت نہیں کریں گے لیکن اگر تمام جماعتوں کی متفقہ رائے کے نتیجے میں قومی حکومت وجود میں آتی ہے تو اسے سپورٹ ضرور کریں گے ۔
http://www.express.pk/story/494627/
 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Re: نفرت انگیز تقریر؛عمران اور شاہ محمود میں &

Quershi should be kicked out from PTI. It is unfortunate that there was no disciplinary action against Quershi after his speech to divide PTI. He is mole of SHAR brothers, it is better if he is kicked out before it gets too late.
 
insaf-tiger

Banned
sooner or latter this man will bite pti like hashmi . these are seasonal politicians who are doing politics for their living they cant go along with pti .. pti is not at all doing politics we are a party working for revolution .. and the beneficiaries of current system can never let it happen and shah mehmood is one of them .a fake peer
 
I Love Muhammad (PBUH)

Senator (1k+ posts)
Re: نفرت انگیز تقریر؛عمران اور شاہ محمود میں &

Quershi should be kicked out from PTI. It is unfortunate that there was no disciplinary action against Quershi after his speech to divide PTI. He is mole of SHAR brothers, it is better if he is kicked out before it gets too late.

yes , he should be kicked out but i think right now there are other priorities for Ik, I dont see this issue will cause any damage to PTI , but it will certainly become a news and PML N will try to divert attention . Ik made a right decision to keep quite at this moment .

You can see PLM N need any thing to divert attention , You ask them question , where the money has come from ? and answer from people like Nihal Hashmi is ''Why IK is supporting Zac smith ''
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
Re: نفرت انگیز تقریر؛عمران اور شاہ محمود میں &

پارٹی زماداران اور کارکنان کی ایک کثیر تعداد نے آج تک قریشی صاحب کو پسند نہیں کیا اور نا ہی ان پر بھرپور اعتماد کیا ہے اگرچکہ وہ ہر کام میں شامل اور پیش پیش نظر آتے ہیں
ہارون رشید صاحب روز اول سے اسے مطلب پرست ، دغا باز اور غدار تک کے الفاظ سے پکارتے رہے ہیں ، ایسے حالات میں یہ سب باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں، بہرحال میرا ذاتی خیال ہے کہ یہ بندہ بہت زیادہ قابل اعتماد نہیں ہے ، اور دھڑے بازی اس کا اصل خدف رہتا ہے

Quershi should be kicked out from PTI. It is unfortunate that there was no disciplinary action against Quershi after his speech to divide PTI. He is mole of SHAR brothers, it is better if he is kicked out before it gets too late.
 
​اگر شاہ محمود قریشی کے پاس بھی علیم خان اور جہانگیر ترین کی طرح مال حرام کی بہتات ہوتی ،کوئی جہاز شہاز ہوتا تو اس کے بارے ایسا کچھ نہ کہا جاتا ،،،،قریشی کو پتہ ہے کہ 2018 الیکشن بھی ن لیگ کا الیکشن ہے۔
 
mh.saghir

Minister (2k+ posts)

Then you can have him, Mian sb don't need anyone with huge bank balances and planes, since he has all in the name of govt. and offshore companies.

I guess you got something else to say other than personal comments on anyone. discuss the real issue.
 
masial

MPA (400+ posts)
​اگر شاہ محمود قریشی کے پاس بھی علیم خان اور جہانگیر ترین کی طرح مال حرام کی بہتات ہوتی ،کوئی جہاز شہاز ہوتا تو اس کے بارے ایسا کچھ نہ کہا جاتا ،،،،قریشی کو پتہ ہے کہ 2018 الیکشن بھی ن لیگ کا الیکشن ہے۔
bili nu chchray
 
saadmahhmood83

Minister (2k+ posts)
​اگر شاہ محمود قریشی کے پاس بھی علیم خان اور جہانگیر ترین کی طرح مال حرام کی بہتات ہوتی ،کوئی جہاز شہاز ہوتا تو اس کے بارے ایسا کچھ نہ کہا جاتا ،،،،قریشی کو پتہ ہے کہ 2018 الیکشن بھی ن لیگ کا الیکشن ہے۔
اگر آپ کی بات کو مان لیا جائے تو قریشی ساب بڑے وژنری ہیں ، ۲۰۱۳ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے کہ تحریک انصاف نے الیکشن جیت جانا ہے۔ اور اب نون لیگ میں جارہے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔
 
:lol::lol: ثواقعی ہی قریشی صاحب بڑے وژنری ہیں
اگر آپ کی بات کو مان لیا جائے تو قریشی ساب بڑے وژنری ہیں ، ۲۰۱۳ الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوئے کہ تحریک انصاف نے الیکشن جیت جانا ہے۔ اور اب نون لیگ میں جارہے ہیں کہ۔۔۔۔۔۔۔
 
​سعد صاحب ، یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے 95 فی صد سیاستدان صرف اپنے مفادات اور اقتدار تک رسائی کی خاطر پارٹیاں بدلتے ہیں۔ لیکن کہتے یہی ہیں کہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔
قریشی کو پتہ ہے کہ 2018 الیکشن بھی ن لیگ کا الیکشن ہے:lol::lol:
 
v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
no i dont agree all conspiracy theory against shah sab wo iak jahndeeda siyastadn hain khan sab aik sachay leader hain siaystdan nahi hain .abhi ager qureshi ko dhakkay mar mar ker nikala jata hay to pti apni kishti main aik bhoot bara soorakh ker day gi,........qureshi nahi jiay ga balkay south punjab sara ka sra our interrror sindh ka kuch area b apnay sath lay key jiay ga south punjab our sindh ki 30 sya 35 seats per wo asar andaz hounay ki postion per hay ager free and fair election hu tu pti kay pass agay hi jeetnay walay ghooray nahi qureshi b chala gaya to smjhoo uss ka kahala pur houna na mumkin hay ..kuch jazbati loug shah mehmood ko doosra daghi ker rhay hian ..yaaaaaaaaaaar yay tu haqeeqat hay k pti kay andar jo wuqat our ahmiyat jahangir khan tareen ki hay wo shah mehmood ki nahi hay wo middle class sy hay fudal lord apni jaga lekin itna rupya pais nahi hay iss kay pass ..wo aapka vice chariman ahy usay b itni importance deni ho gi ..kuch aqal kaya ndhay pti kay andar aik mazbout kissam ki darrar dalnay ja rhay hian sahfqat mehmood mian mehmood rashid sumiat yay sub loug phir non mian janay k liay beytab hongay ptikay pass kia bahay ga .siwiay sheikh rashid kay
 
Back
Top