WatanDost
Chief Minister (5k+ posts)

آج پانامہ کا وہ فیصلہ آ گیا جس کا قوم پچھلے ٢ ماہ سے بے چینی سے انتظار کر رہی تھی
سب سے پہلے تو میں ان دو جج صاحبان کو تہہ دل سے سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے
شریف خاندان کی حقیقت جان لینے کے بعد کسی لیل و لعت سے کام نہیں لیا اور وزیر اعظم
کو جھوٹ بولنے اور ڈاکہ زنی پر گھر بھیجنے کا حکم تحریر کیا - الله آپ دونوں حضرات
کو حق اور سچ لکھنے پر اجر عطا فرماے _
جہاں دو جج صاحبان نے واظہح موقف اپنایا وہاں تین محترم جج صاحبان نے بھی یہ تسلیم کیا کہ
وزیر اعظم منی ٹریل نہیں دکھا پائے لہذا انھیں ٦٠ دن میں ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے
رو برو پیش ہو کر لندن فلیٹس کی منی ٹریل دکھانی ہو گی ورنہ ؟؟؟؟ کیا ہو گا اس کا فیصلہ ہونا
باقی ہے-
نون لیگ/ نواز شریف کہاں کھڑا ہے
نواز شریف کی سیاسی موت واقعہ ہو چکی اور اسے ٦٠ دن کے لیے مصنوئی تنفس
یعنی وینٹیلیٹر پر رکھ دیا گیا ہے
واحد نونی منی ٹریل کا کیا بنا
پانچوں جج صاحبان نے آج قطری خط میں پکوڑے ڈال کر بیچ دیے ہیں
اور وہ بھی شریف خاندان کو
جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم
اس کی مثال اور اوقات ایک سطر میں کچھ یوں کہ
علی بابا سے تفتیش کے لیے ٤٠ چوروں کا انتخاب فرمایا گیا ہے
خان صاحب سے التماس
جناب الحمد الله ہاتھی جال میں پھنس چکا ہے لیکن ہاتھی کی
دم جال سے باہر چھوڑی گئی ہے تا کہ کھینچنے والے دم سے
کھینچ کر جال سے آزاد کروا سکتے ہیں تو کروا لیں لہذا
سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی جاۓ کے مدعیان کے
وکلاُ کو بھی بحیثیت مبصر اس ٦٠ روزہ تحقیقاتی کمیشن میں
شامل کیا جائے تا کہ باس علی بابا سے پولے پولے سوال کر
کے آخر میں ماتحت ملازمین سب اچھا ہے کی رپورٹ نہ دے سکیں-
Last edited by a moderator: