علیم خان کے عمران خان پر الزامات، پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)
10.jpg


علیم خان نے نجی چینل کے پروگرام میں چئیرمین تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے غیر اخلاقی گفتگو کی، ترجمان تحریک انصاف

علیم خان محض اپنے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے چئیرمین تحریک انصاف پر بے بنیاد اور جھوٹے الزمات لگا رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف کے ایک منحرف رکن کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اس کی سیاسی شکست کی گواہی دے رہے ہیں، ترجمان تحریک انصاف

ماضی میں چئیرمین عمران خان کی سرپرستی میں کام کرنے والا شخص آج بغض عمران میں مبتلا ہوچکا ہے،ترجمان تحریک انصاف

علیم خان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کی وجہ عمران خان سے کرپشن کی مد میں ناجائز ریلیف کا مطالبہ تھا،ترجمان تحریک انصاف

علیم خان نے غریب عوام کی زمینوں پر قبضے کے ذریعے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم قائم کی جس سے 10سے 15ہزار لوگ متاثر ہوئے، ترجمان تحریک انصاف

علیم خان نے نجی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر 50 ارب روپے کا فراڈ کیا، ترجمان تحریک انصاف

ان کو یہ دکھ ستا رہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن کیس میں ان کو تحٖفظ کیوں فراہم نہیں کیا، ترجمان تحریک انصاف

غریب عوام کے اربوں روپے لوٹ کر قبضہ مافیاکا سرغنہ آج پیسے کے زور پر لوگوں کی کردار کشی کررہاہے، ترجمان تحریک انصاف

علیم خان کی سیاست سے بالکل الگ تھلگ ، ایک مذہبی اور باپردہ خاتون کے بارے میں گفتگو افسوسناک ہے،ترجمان تحریک انصاف

ضمیر فروشی کی منڈی کے نیتجے میں تخلیق ہونے والی کنگز پارٹی مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے، ترجمان تحریک انصاف

حکومتی تنخواہ پر پلنے والا چینل پیشہ ورانہ اصولوں کو یکسر فراموش کر کے مسلسل تحریک انصاف کے خلاف پروپیگینڈہ میں مصروف ہے،ترجمان تحریک انصاف

مائنس عمران خان فارمولے کے تحت اب 'ریلو کٹوں' کے ذریعے عمران خان کی ذاتیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ترجمان تحریک انصاف

علیم خان سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر تحریک انصاف چل نہیں سکتی جو محض ان کی خام خیالی تھی ، ترجمان تحریک انصاف

بیہودگی اور بےشرمی کے ایجنڈے پر جمع ہونے والا سیاسی کوڑا کرکٹ آج اپنے انجام سے دوچار ہے، ترجمان تحریک انصاف

لوٹوں کے ذریعے شروع کی جانے والی پروپیگینڈہ مہم ہر قدم پر ناکام ہو گی، ترجمان تحریک انصاف

تحریک انصاف الحمدللہ عوام میں مزید مقبول اور انتخابی میدان کیلئے پہلے سے بڑھ کر تیار ہے، ترجمان تحریک انصاف
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
عمران خان کی سینکڑوں سیاسی غلطیوں میں علیم خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت بھی ہے۔
 

Wake up Pak

President (40k+ posts)
عمران خان کی سینکڑوں سیاسی غلطیوں میں علیم خان، پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کی پارٹی میں شمولیت بھی ہے۔
Kaash kay Imran Khan ko inkey asliyat wazire azam bunnay say phelay pata chal jaati.