علیحدگی کے معاملے پر میں اور میری اہلیہ بات نہیں کرنا چاہتے، شعیب ملک

5shiabsaniabolpary.jpg

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں عروج پر ہیں، اس دوران دونوں کا ایک شو بھی چل رہا ہے، جبکہ ایک انٹرویو کے دوران شعیب ملک سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میرا اور میری بیوی کا ذاتی معاملہ ہے، ہم دونوں اس پربات نہیں کرنا چاہتے،میری اہلیہ دونوں میں سے کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں دے رہے لہذا اس سوال سے گریز کریں۔

شعیب ملک نے بتایا کہ کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے فیملی کے لیے وقت نہیں ملتا تھا اور اب بیٹے اذہان نے بھی اسکول جانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد میں نے فیملی سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ کرکٹ کم کھیلی جائے، پہلے میں ہر لیگ کھیلتا تھا جو اب میں نے کم کر دی ہے لیکن اب بھی کرکٹ پریکٹس اور فٹنس پر توجہ بھرپور ہے۔


کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا بالکل بھی ارادہ نہیں جب بھی ایسا سوچوں گا سب کو پتہ چل جائے گا، ابھی سارا فوکس کرکٹ پر ہے لیکن لیگ کرکٹ کو کم کردیا ہے، جب بھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ کیا تو لیگ کرکٹ سمیت تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جاؤں گا۔

کپتان بابر سے دوستی اور بات چیت سے متعلق کیے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو چھوٹا بھائی سمجھتا ہوں، بابر نے مجھے ایشیا کپ کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ ورلڈکپ میں یہی ٹیم جائے گی، بابر کو جب بھی میری ضرورت پڑی ہمیشہ سے ہوں اور ہمیشہ اس کے پاس رہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر میں کسی وجہ سے ٹیم میں نہیں ہوا تو ایسا ہر گز نہیں ہے کہ میں بابر سے منہ بنا لوں یا ناراض ہو جاؤں، میری دعائیں ہمشیہ بابر کے ساتھ ہیں اور میں ہمیشہ سے چاہتا ہوں بابر ترقی کرے اور ہمیشہ وہ سرفہرست رہے، مجھے بابر سے کوئی گلہ نہیں تاہم ورلڈکپ کے بعد سے بابر سے کوئی گفتگو نہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں میری سلیکشن سے متعلق ٹوئٹ کی وجہ سے قومی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکی وہ غلط سوچتے ہیں، میں نے وہ ٹوئٹ اس لیے کی جو میں نے دیکھا اس میں بہتری آسکی، میں ہرگز دل برداشتہ نہیں ہوں۔

کراچی کنگز کی کپتانی سے متعلق کیے گئے سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر میں نے کپتانی ضروری کی ہے لیکن ایک چیز شروع سے واضح کرچکا ہوں کہ میری کپتانی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھنا چاہتے ہیں جس پر شعیب ملک نے کہا وہ خود کو ہر کام کیلیے آگے رکھتے ہیں اس لیے اگر کبھی اچھا موقع ملا تو وہ کام کریں گے۔
 
Sponsored Link