QaiserMirza
Chief Minister (5k+ posts)
علم اور عمل
شکوت الی وکیع سوء حفظی فاوصانی بترک المعاصی
فان العلم نور من الھی ونور اللہ لایعطی لعاصی
(دیوان شافعی)

شکوت الی وکیع سوء حفظی فاوصانی بترک المعاصی
فان العلم نور من الھی ونور اللہ لایعطی لعاصی
(دیوان شافعی)
یہ شعر حضرت محمد بن ادریس کا ہے جن کو دنیا امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ھے جو فقہ اسلامی کے بھت بڑے امام ھیں اور بھت ھی کم لوگ جانتے ھیں کہ وہ عربی زبان کے بلند پاۓ کے شاعر بھی تھے.. اس شعر میں فرماتے ھیں
"میں نے (اپنے استاد) حضرت وکیع رحمۃ اللہ علیہ سے قوت حافظہ کی کمی کی شکایت کی جس پر حضرت وکیع رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے گناھوں کو ترک کر دینے اور ان سے مکمل اجتناب کی نصیحت فرمائی اور فرمایا.. "علم" اللہ رب العزت کے نور میں سے ھے اور اللہ تعالی کا نور گناہ گار کو عطا نھیں کیا جاتا
نوٹ: ایک بات یاد رکھیں ! علم سے مراد وہ علم ھے جس کے ساتھ عمل بھی ھو کیونکہ علم عمل کے بغیر وبال ھے , کمال نھیں
نوٹ: ایک بات یاد رکھیں ! علم سے مراد وہ علم ھے جس کے ساتھ عمل بھی ھو کیونکہ علم عمل کے بغیر وبال ھے , کمال نھیں