علما مشائخ کانفرنس میں 'شف شف 'حق خطیب کی شرکت, اقرار الحسن کا بڑا انکشاف

iqarar-ul-hasan.jpg


علما مشائخ کانفرنس میں شف شف حق خطیب کی شرکت, اقرار الحسن کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

صحافی اقرار الحسن نے حق خطیب حسین علی کے متعلق بڑا انکشاف کردیا,ٹویت پر لکھا "حق خطیب نے ایک نجی محفل میں نیشنل علماء کنونشن میں پہلی نشست پر بٹھائے جانے کے لیے کچھ افسران کو بھاری رقم دینے کا دعوٰی کیا ہے, خبر ہے کہ نیشنل علماء کنونشن میں شُف شُف کو بلا کر سنجیدہ ترین ایونٹ کا مذاق بنوانے والے افسران کے خلاف انٹرنل انکوائری شروع ہونے جا رہی ہے,علماء کانفرنس میں حق خطیب کو بلانے پر مختلف صحافیوں کی جناب سے تنقید بھی کی گئی تھی.

https://twitter.com/x/status/1821876060654596129

اس سے قبل اقرار الحسن نے ہی اس کانفرنس کا ایک کلپ شیئر کیا تھا جس میں حق خطیب کو صف اول میں براجمان دیکھا جاسکتا ہے,اقرار الحسن نے کہا کہ معصوم بچوں کا قاتل حق خطیب علماء کانفرنس کی پہلی صف میں کھڑا دانت نکال رہا ہے، اس سے حق خطیب کو کانفرنس میں بلانے والی حکومت اور حق خطیب کی سرپرستی کرنے والی ریاست کی اوقات نظر آجاتی ہے۔

دم اور پھونکوں سے لوگوں کا علاج کرنے کے حوالے سے مشہور حق خطیب کو علما کانفرنس کی پہلی صف میں نشست دینے پر صحافی و سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی نشانہ بنایا گیا, سوشل میڈیا پر حق خطیب عرف شف شف سرکار اپنے دم اور پھونکوں سے مبینہ طور پر مختلف لاعلاج بیماریوں اور معذوریوں کا علاج کرتے ہیں۔

ان کے خلاف سینئر صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن نے ایک مہم بھی چلائی جس میں ان کی اصلیت عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کی گئی اور بتایا گیا کہ کیسے شف شف والی سرکار عوام کو بے وقوف بناتے ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جرنیل صاحب اور شہباز شریف ٹڈے دونوں کا ہم پلہ بھی تو کوئی چاہیے تھا اس محفل کو کامیاب کرنے کے لئے
 

abdulmajid

Minister (2k+ posts)
Nobody talks about invitation?Why they invited those kind frauds? Instead, everyone talking about First row? Is this matters or a point?
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
شف شف وزیر اعظم ، شف شف جرنیل ، شف شف ڈبہ پیر محفل مکمل
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
بعد میں پتا چلے گا کہ جسکو پیسے دیے گئے وہ اعلی فوجی افسر خود ہے جو ایکسٹنشن بھی لینا چاہتا ہے البتہ ساری عوام اشارہ سمجھ جائیگی۔