علماء نےخواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا

Arslan

Moderator
نوشہرہ: (دنیا نیوز) علماء اور مشاران نے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا میں قبائلی مشاران نے مبینہ طور پر سیاسی جماعتوں کی حمایت سے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا ہے۔

نوشہرہ میں پبی کے علاقہ ڈاگ بیسود، جباتر اور وزیر گڑھی میں علما اور مقامی قبائلی مشاران اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے درمیان معاہدے کے تحت خواتین کو حق رائے دہی سے روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب میانوالی این اے 71 میں کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر خواتیں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ خواتیں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا غیر آئینی ہے اور کاروائی کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران میڈیا کو کوریج کرنے سے نہ روکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پریزئیڈنگ افسران خواتیں کے ووٹوں کی علیحدہ گنتی کریں گے جسا سے پتہ چل جائے گا کہ کتنی خواتین نے ووٹ ڈالا ہے۔ واضح رہے کہ 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں بھی خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں قبائلی عمائدین اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے مبینہ طور پر مشترکہ طور پر خواتین کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر دیا تھا۔

Source
 

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
extraordinary%20inside.jpg



تو کہ ناوا قفِ آدابِ شہنشاہی تھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے
تجھ کو انکار کی جرّات جو ہوئ تو کیونکر
سایہ ِءشاہ میں اسطرح جیا جاتا ہے

اہلِ ثروت کی یہ تجویز ہے، سر کش لڑکی
تجھکو دربار میں کوڑوں سے نچایا جاے
ناچتے ناچتے ہو جاے جو پائل خاموش
پھر نہ تازیست تجھے ہوش میں لایا جاے

لوگ اس منظر جانکاہ کو جب دیکھیں گے
اور بڑھ جاے گا کچھ سطوتِ شاہی کا جلال
تیرے انجام سے ہر شخص کو عبرت ہوگی
سر اٹھانے کا رعایا کو نہ آے گا خیال

طبعِ شاہانہ پہ جو لوگ گِراں ہوتے ہیں
ہاں انھیں زہر بھرا جام دیا جاتا ہے
تو کہ ناواقفِ آدابِ شہنشاہی تھی
رقص زنجیر پہن کر بھی کیا جاتا ہے



 

aamir_uetn

Prime Minister (20k+ posts)
انگلش سیکھنے سے روک دیا ، پاکستان بنانے سے روک دیا ، ٹی وی دیکھنے سے روک دیا ، اور اب ووٹ دینے سے بھی روک دیا ، ان "علما" کو روکنے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے ، لیکن بہنتا دریا رکتا کہاں ہے
 

AXIOM

MPA (400+ posts)
انگلش سیکھنے سے روک دیا ، پاکستان بنانے سے روک دیا ، ٹی وی دیکھنے سے روک دیا ، اور اب ووٹ دینے سے بھی روک دیا ، ان "علما" کو روکنے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے ، لیکن بہنتا دریا رکتا کہاں ہے

خصیص مولویوں کے یہی کام ہوا کرتے ہیں
 

Back
Top