Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)
علماءو مشائخ اور اولوالامر کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے وہ صرف اپنے ہی اعمال کے جواب وہ نہیں بلکہ پوری قوم کے اعمال کی جواب دہی بھی ایک بڑی حد تک ان پر عائد ہوتی ہے۔ ظالم‘ جابر اور عیش پسند امراءاور ایسے امراءکی خوشامدیں کرنے والے علماءو مشائخ کا جو کچھ حشر خدا کے ہاں ہوگا اس کے ذکر کی حاجت نہیں۔ لیکن جو امراءاور علماءو مشائخ اپنے محلوں اور اپنے گھروں اور اپنی خانقاہوں میں بیٹھے ہوئے زہدو تقویٰ اور عبادت و ریاضت کی داد دے رہے ہیں وہ بھی خدا کے ہاں جواب دہی سے بچ نہیں سکتے۔
آج قوم پر ہر طرف سے گمراہ اور بد اخلاقی کے طوفان امڈے چلے آ رہے ہیں۔ رونگ نمبر ملا، امراء کے گھروں میں بیٹھ کر افطار ڈنر کررہے ہوں، احکام پردہ کو مجروح کرکے،
خواتین کے درمیان بیٹھکر فوٹو بنوا رہے ہوں، بے حیا زانی و شرابی و راشی سے محبت کا درس دے رہے ہوں، اسلام کے نظام حدود تعزیر کے بر خلاف مجرم کو سزا دینے کی بجائے،
اس سے محبت کرنے کی تلقین کررہے ہوں، تو علماءو مشائخ اور اولوالامر کا کام یہ نہیں ہے کہ گوشوں میں سرجھکائے بیٹھے رہیں‘ بلکہ ان کا کام یہ ہے کہ مرد میدان بن کر نکلیں اور جو کچھ زور اور اثر اللہ نے ان کو عطا کیا ہے اس کو کام میں لا کر اس طوفان کا مقابلہ کریں۔
تبلیغ اور دین برحق کی نشرواشاعت آپ کا دینی فریضہ اور اخروی سرمایہ ہے ،
علماءو مشائخ اور اولوالامر کی موجودگی میں، رونگ نمبری جس قدر اسلامی تعلیمات کو مسخ کرتے جائیں گے اتنی ہی غیر اسلامی طرز معاشرت فروغ پائیں گے جس سے آپ کی اخروی جوابدہی کے امکانات اور قوی ہوتے جائیں گے اس لیے اگر آپ نے اب اپنے مقام ، منصب اور ذمہ داریوں کا احساس نہ کیا تو آپ کی اس غفلت سے اسلام او راہل اسلام کے مستقبل کو شدید نقصان پہنچنے کا شدید اندیشہ ہے۔
- Featured Thumbs
- http://www.okaz.com.sa/new/Issues/20141109/images/b51.jpg
Last edited by a moderator: