_pakistan
Minister (2k+ posts)
علامہ طاہر اشرفی کی جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کئے جائیں، الطاف حسین

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ جو دہشت گرد علامہ طاہر اشرفی کے اغواء اور اُن پر وحشیانہ تشدد کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، اگر وہ بہادر ہیں تو اپنے نام اور پتے سے قوم کو آگاہ کریں۔ |
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی سے ان کو اغوا کرنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے علامہ طاہر اشرفی کو بازیاب کرانے والے پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ الطاف حسین نے حافظ طاہر اشرفی کو دعوت دی کہ وہ جب چاہیں کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو یا لندن آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد علامہ طاہر اشرفی کے اغواء اور اُن پر وحشیانہ تشدد کی بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں اگر وہ بہادر ہیں تو اپنے نام اور پتے سے قوم کو آگاہ کریں۔ الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سمیت ملک کی سلامتی کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ علامہ طاہر اشرفی کی جان و مال کے تحفظ کیلئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کریں۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پنجاب کے سابق سیکریٹری اطلاعات، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین اور دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما نے جرمن سفارتخانے کی دعوت میں شراب نوشی کی جس کے باعث واپسی پر ان کی حالت غیر ہوگئی۔ جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر جب ان کی گاڑی کو روکا گیا تو ڈرائیور نے مؤقف اختیار کیا کہ پچھلی سیٹ پر دراز شخص کا ذہنی توازن خراب ہے۔ تحقیق کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ چلا کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر نشے کی حالت میں دھت پڑا شخص طاہر اشرفی ہے۔ مذکورہ واقعہ سے یہ ثابت ہوگیا ہے پاکستان میں کالعدم تکفیری جماعتوں کو امریکہ اور بعض عرب ممالک کے ساتھ ساتھ یورپی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل ہے جو پاکستان کی سلامتی کے نیک شگون نہیں اس ہی لئے حکومت پاکستان کو اس پر فی الفور ایکشن لینا چاہیئے۔
source
Last edited: