عشق یا گستاخی، قتل برائے جنت یا جہنم

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
عشق یا گستاخی، قتل برائے جنت یا جہنم
مجھے نہیں لگتا کہ ایسے واقعات میں کمی آ سکتی ہے بلکہ دن بدن اس رجہان اور قتل و غارت میں اضافہ ہی کے امکانات ہیں جیسا کہ ہم دیکھ بھی رہے ہیں
جرائم اور دہشت گردی کی کئی اقسام ہیں جس کی سنگین ترین قسم مشال خان جیسے لرزہ ہیز واقعات ہیں ، یہ واقعات کیوں رو نما ہوتے ہیں اس کا صد باپ کیسے اور کون کر سکتا ہے اگر اس کا حل نکل سکے تو امن قائم ہونے میں مشکل درپیش نہیں ہو گی
ہر خاص عام بلکہ جاہل کہ لبوں پر یہی بات ہے کہ گستاخ رسول واجب قتل ہے ، درست بات ہے آپ کی شان مبارک آپ کے نام مبارک اور آپ کے خاتم ہونے پر ہماری جانیں قربان ہو جائیں تو بھی کم ہیں لیکن اس کا تعین کون کرے گا کہ فلاں بن فلاں گستاخ تھا یا تھی ؟ اور ثابت ہونے پر عمل درآمد کون اور کیسے کرواے گا. افسوس زمادران کی اکثریت قتل پر اکساتی ہے لیکن قتل کرنے والوں کہ بارے کیا احکامات یا سزائیں ہیں انکا ادرک شائد انکو خود بھی نہیں ہے ہر وحشیانہ فعل کو ثواب بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، حکومت کو دن دھاڑے للکارا جاتا ہے جبکہ سابقہ سے موجودہ حکومتیں کئی مواقع پر خود ایسے عمل کو سیاسی ہمدردی ، ووٹ یا کسی اصل معاملہ سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کر چکی ہے . مجمع کی خفاظت پر معمور سینکڑوں فٹ بلندی پر اڑنے والے ہیلی کاپٹر کو تکبیر اور یا رسول جیسے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جوتوں سے گرانے کی احمکانہ کوشش کی جائے اور اس کے اکسانے والا ممبر چبوترے پر برا جماں ہو. کتب اسلامی اور قران پر ڈنڈے اور ٹوکے مار مار مخالف مسلک کو کافر اور گستاخ کہ کر للکارا اور مناظرے کے چیلنج دئیے جائیں . کپتان جیسے بندے کو جس نے گستاخی بھی نہیں کی مگر معافی اور معذرت تک گھسیٹ لایا جائے
جب ریاست قانون کی عملداری میں ناکام رہے
مسلمان مسلک اور فرقہ میں بٹا ہو
مقتول کے ساتھ رہیں یا قاتل کی طرف دیکھیں پھر اس پر لوگ منقسم رہیں
سوال اٹھانے والا تو درکنار شبہ اور عدم ثبوت پر بھی مارا جائے
قاتل کی حمایت کے لئے لاکھوں کا مجمع نعرے بازی کرے
گواہ اگر موجود بھی ہو تو موت کے سائے اس پر ہمہ وقت موجود رہیں اور اسے تخفظ نام کی کوئی چیز میسر نا ہو
حکومت خوفزدہ اور کمزور نظر آئے
عدالتیں قصور وار کو سزادینے سے کترائیں

اب آپ حضرات اس بات کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ان واقعات میں کمی ہو گی یا اضافہ؟، ان کا تدارک ممکن ہے یا نا ممکن ہے ؟، اصل زمادرا کون ہے اور اس پر لوگوں کو کیسے اپنے تخفظات کا اظہار کرنا چاہیے ، کیسے احکامات کی تعمیل اور عشق کی منزل تح کرنی چاہیے ہم سب شائد اس کے زمادار ہیں لیکن اصل مجرم شائد وہی لوگ ہیں جو اپنے آپ کو اہل علم کہلاتے ہیں ؟.

نوٹ: اگر کوئی سجھتا ہے کہ اس قانون میں برس ہا برس تک بھی کوئی تبدیلی لا سکتا ہے تو شائد اس کی بہت بڑی بھول ہے
 
Last edited by a moderator:

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
اس کے اصل ذمہ دار تو لبرلز فاشسٹ ہی ہیں، مگر اس کے ساتھ وہ لوگ بھی ہیں جو ردعمل والوں کوتو پکڑنے میں چند گھنٹے بھی نہیں لگاتے، مگر جن لوگوں کا عمل اس اشتعال کا باعث بنتا ہے، انہیں سرکاری خرچہ پر غیر ملک روانہ کر دیا جاتاہے۔
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
اس قسم کے واقعات لاقانونیت کے راج کی طرف اشارہ کرتے ہیں. عام لوگوں انصاف سے مایوس ہو چکے ہیں اور بااثر بے خوف. ہجوم جانتا ہے وہ کسی کو نقصان پہنچا کر صاف بچ جائے گا
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
اس کے اصل ذمہ دار تو لبرلز فاشسٹ ہی ہیں، مگر اس کے ساتھ وہ لوگ بھی ہیں جو ردعمل والوں کوتو پکڑنے میں چند گھنٹے بھی نہیں لگاتے، مگر جن لوگوں کا عمل اس اشتعال کا باعث بنتا ہے، انہیں سرکاری خرچہ پر غیر ملک روانہ کر دیا جاتاہے۔

آپکا تھریڈ دیکھا جو کہ اب بند ہو چکا ہے، کوئی ایک ہزار کلو میٹر دور کی کوڑی گھسیٹ کر لاۓ ہیں آپ مولانا صاحب

''لبرل فاشسٹ نے توہین رسالت کا قانون ختم کروانے کے لئے یہ سازش کی تھے''سبحان الله
اور کیا ہی کہنے آپکے گستاخی ماپنے کے ترازو کے: "کیونکہ ہجوم اُسکی لاش کی بیحرمتی کر رہا تھا تو یقیناََ وہ گستاخ تھا، اسلیے مبینہ نہیں کہوں گا''...بات کچھ ذاتی ہو جائیگی لیکن پوچھنا حق بنتا ہے
اگر کل کو آپکو قتل کرنا مقصود ہو تو آپ پر شاتم رسول کا فتویٰ جڑنے کے بعد اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ آپ کی لاش کو برہنہ کر کے جوتے مارے جائیں تاکہ گستاخی کی سند پر پکی مہر ثبت ہو جائے ؟؟؟

الله کی قسم، اگر تم نبی مہربانpbuh سے انسانی جان کی حرمت نہیں سیکھ سکے تو تم نے اسلام کی ایک بوند تک کو نہیں چکھا
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
آپکا تھریڈ دیکھا جو کہ اب بند ہو چکا ہے، کوئی ایک ہزار کلو میٹر دور کی کوڑی گھسیٹ کر لاۓ ہیں آپ مولانا صاحب ''لبرل فاشسٹ نے توہین رسالت کا قانون ختم کروانے کے لئے یہ سازش کی تھے''سبحان الله اور کیا ہی کہنے آپکے گستاخی ماپنے کے ترازو کے: "کیونکہ ہجوم اُسکی لاش کی بیحرمتی کر رہا تھا تو یقیناََ وہ گستاخ تھا، اسلیے مبینہ نہیں کہوں گا''...بات کچھ ذاتی ہو جائیگی لیکن پوچھنا حق بنتا ہے اگر کل کو آپکو قتل کرنا مقصود ہو تو آپ پر شاتم رسول کا فتویٰ جڑنے کے بعد اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ آپ کی لاش کو برہنہ کر کے جوتے مارے جائیں تاکہ گستاخی کی سند پر پکی مہر ثبت ہو جائے ؟؟؟ الله کی قسم، اگر تم نبی مہربانpbuh سے انسانی جان کی حرمت نہیں سیکھ سکے تو تم نے اسلام کی ایک بوند تک کو نہیں چکھا
اگر آپ آنکھوں دیکھی مکھی نگلنے میں برائی نہیں سمجھتے تو پھر میں کیا کر سکتا ہوں۔ وہ صرف دور کی کوڑی نہیں، اس میں ثبوت بھی موجود تھے۔آپ کو پچھلے تھریڈ کا ایک لنک بھی دیا تھا، جس میں اس وقوعہ سے پہلے ہی اس طرح کے واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔اور ساتھ ہی دوسرے گزرے ہوئے واقعات کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔ اس کے باوجود آپ اسے دور کی کوڑی کہہ رہے ہو۔
کیا آپ اس بات سے انکاری ہو کہ کفریہ عالمی طاقتیں اور ان کے گماشتے عرصے دراز سے اس قانون کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ہزاروں آدمیوں کے مرنے پر بھی میدیا انتا واویلا نہیں مچاتا جتنا صرف ایک بندے کے مارے جانے پر کر رہا ہے، کیا یہ صرف ایک اتفاق ہے؟
اگر انسانیت کا مطلب یہ ہے کہ ہر ایرے گیرے کا حق ہے کہ وہ جو چاہے مقدس ہستیوں کے بارے میں بکواس کرے، تو ہم ایسی انسانیت پر لعنت بھیج کر اس کی زبان کاٹنا ذیادہ مناسب سمجھتے ہیں۔اور یہ ہمارا ایمان ہے کہ نبی کی محبت ہم نام کے مسلمانوں کے پاس آخری سہارا ہے، اور جو شخص اس بات پر راضی ہو جائے کہ انبیاء کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو ہوتی رہے، اسے کوئی پروا نہیں تو اس مین ایمان کی آخری رمق بھی ختم ہو گئی۔
 
کچھ عقل کی بات کرو الله کے بندے
اگر کچھ بدنصیب کسی ایجنڈے کے تحت رسول اللهpbuh کی شان پاک میں گستاخی کرتے ہیں تو کیا جس مرضی کو گستاخ رسول کا الزام لگا کر اسکو چوک پر سنگسار کر دو ؟
لاؤدکھاؤ وہ تحریر، وہ پوسٹس، وہ تقریر جسمیں اس لڑکے نے گستاخی کی ہو
دکھاؤ وہ ایف آئ آر یا کچی درخواست جو اسکی گستاخی کے خلاف کسی بھی تھانے میں درج کروائی گئی ہو

کیا بات کر رہے ہو ؟؟
 
Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
کچھ عقل کی بات کرو الله کے بندے اگر کچھ بدنصیب کسی ایجنڈے کے تحت رسول اللهpbuh کی شان پاک میں گستاخی کرتے ہیں تو کیا جس مرضی کو گستاخ رسول کا الزام لگا کر اسکو چوک پر سنگسار کر دو ؟ لاؤدکھاؤ وہ تحریر، وہ پوسٹس، وہ تقریر جسمیں اس لڑکے نے گستاخی کی ہو دکھاؤ وہ ایف آئ آر یا کچی درخواست جو اسکی گستاخی کے خلاف کسی بھی تھانے میں درج کروائی گئی ہو کیا بات کر رہے ہو ؟؟
پہلے آپ مجھے یہ دکھائو کہ میں نے کب کہا ہے کہ کسی کو بھی جھوٹا الزام لگا کر سنگسار کر دو۔ میں نے صرف اس شخص کو سزا کی بات کی ہے جو واقعی گستاخ ہے۔ اور اگر آپ مجھ سے اس بارےمیں بحث کرنا چاہتے ہو کہ کیا عام آدمی کو قانون ہاتھ میں لینا چاہئے یا نہیں، یا اگر کوئی لیتا ہے تو وہ کیوں ایسا کرتا ہے، تو اسی کی وضاحت کے لئے وہ تھریڈ بنایا تھا کہ جو اب بند ہو چکا ہے۔
 
اور آپ بات کو صرف مردان واقعہ تک کیوں محدود رکھنا چاہتے ہو۔ آپ مجھے دکھائو کہ پاکستان میں پچھلے ساٹھ سالوں میں کسی کو سرکاری طور سے توہین رسالت کی وجہ سے پھانسی ہوئی ہو؟اب یہ مت کہہ دینا کہ کسی نے توہین کی کوشش کی ہی نہیں۔
 
Cobra

MPA (400+ posts)
After Facebook, Now, Siasat.pk Is Being Hijacked By Islam Basher's. Admins Are Losing Control Over Contents scrutiny.
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
بہت خد تک آپ کی بات سے متفق ہوں آپکی بات انھیں نقاط میں سے ایک ہے جس کا میں اپنی تحریر میں ذکر کر چکا ہوں، لیکن شائد آخری سطور کو آپ نے نظر انداز کر دیا ہے اس بارے اظہار فرمائیں ، شکریہ
اس قسم کے واقعات لاقانونیت کے راج کی طرف اشارہ کرتے ہیں. عام لوگوں انصاف سے مایوس ہو چکے ہیں اور بااثر بے خوف. ہجوم جانتا ہے وہ کسی کو نقصان پہنچا کر صاف بچ جائے گا
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
میرے بھائی کم از کم اس ویب سائٹ کی خد تک ایسا نہیں ہے جس کا بین ثبوت آپ کے کمنٹس ہیں جو اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ ہر بندہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے چاہے وہ تھریڈ کو پسند کرے یا اس سے شدید اختلاف کرے
دوسری بات یہ ہے کہ اس اشو پر مزید لکھا جانا چاہئے یہ ہماری روز مرا کی زندگی میں سے ایک قتل نہیں اس کی نوعیت اسے دوسروں سے جدا کرتی ہے

آخری بات. کوئی تھریڈ سٹارٹر یا ممبر یہاں من مرضی سے تھریڈ پوسٹ یا قائم رکھنا تو دور کی بات کمنٹس بھی نہیں کر سکتا اور اڈمنز اپنی بہترین کاوش جاری رکھے ہوے ہیں
After Facebook, Now, Siasat.pk Is Being Hijacked By Islam Basher's. Admins Are Losing Control Over Contents scrutiny.
 
SahirShah

Minister (2k+ posts)
پہلے آپ مجھے یہ دکھائو کہ میں نے کب کہا ہے کہ کسی کو بھی جھوٹا الزام لگا کر سنگسار کر دو۔ میں نے صرف اس شخص کو سزا کی بات کی ہے جو واقعی گستاخ ہے۔ اور اگر آپ مجھ سے اس بارےمیں بحث کرنا چاہتے ہو کہ کیا عام آدمی کو قانون ہاتھ میں لینا چاہئے یا نہیں، یا اگر کوئی لیتا ہے تو وہ کیوں ایسا کرتا ہے، تو اسی کی وضاحت کے لئے وہ تھریڈ بنایا تھا کہ جو اب بند ہو چکا ہے۔

جھوٹا الزام کی جگہ آپ نے محض ایک الزام کو بغیر کسی تصدیق سچا مان کر مردان والے ہجوم میں ہونے کا ثبوت دیا، یعنی آپ بھی ہجوم میں ہوتے تو بغیر کسی تصدیق محض ایک الزام پر درندوں کے ساتھ ہی شامل ہوتے
بند ہونے والے تھریڈ پر یہی الفاظ تھے آپکے

کل مردان یونیورسٹی میں ایک افسوس ناک واقعہ ہوا، جس میں ہجوم نے ایک شاتم رسول کو خود ہی انجام تک پہنچا دیا ۔میں نے اس شخص کے ساتھ "مبینہ" کا لفظ استعمال نہیں کیا، کیونکہ اول تو میں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں لوگ اس کی لاش کو بھی چھوڑنے کے لئے تیار نہیں، دوسرا یہ "مبینہ" کا لفظ ایسے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کے پیدا کرنے کے لئے بولا جاتا ہے، اور مجھے اس شخص سے صرف اتنی ہمدردی ہے کہ یہ شخص حکومت کے ہاتھوں انجام تک پہنچنے کی بجائے عوامی انصاف کی بھینٹ چڑھ گیا۔

اور آپ بات کو صرف مردان واقعہ تک کیوں محدود رکھنا چاہتے ہو۔ آپ مجھے دکھائو کہ پاکستان میں پچھلے ساٹھ سالوں میں کسی کو سرکاری طور سے توہین رسالت کی وجہ سے پھانسی ہوئی ہو؟اب یہ مت کہہ دینا کہ کسی نے توہین کی کوشش کی ہی نہیں۔

پاکستان میں کبھی بھی کسی کو توہین رسالت مابpbuh پر سزاۓ موت نہیں ہوئی اور یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں توہین رسالت کرنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہے اور اعلانیہ یہ کام شائد ایک شخص بھی نہ کرتا ہو
لیکن سینکڑوں کی تعداد میں توہین کے الزام پر ایسے لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جو بعد میں ثابت ہوا کہ ذاتی رنجش، زمین پر قبضہ وغیرہ کے معاملات تھے
کچھ ایسے بھی تھے جو کورے انپڑھ ہونے کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جیسے کھاریاں میں ایک عیسائ چنے بیچنے والا اس چکر میں زندہ جلا دیا گیا کہ وہ قرانی آیات کے اوراق میں چنے بیچتا پکڑا
گیا یا لاہور میں ایک ڈاؤن سنڈرم عیسائ بچی پر توہین رسالت کا مقدمہ درج ہوا جو عربی لکھے ہوۓ کچھ کاغذات جلاتی ہوئی پکڑی گئی تھی، نوے کی دہائی میں ایک حافظ قرآن اہل حدیث ڈاکٹر کو روزے کی حالت میں گستاخ رسول قرار دے کر باقاعدہ سنگسار کیا گیا اگلے دن پتا چلا کہ ایک رات پہلے تراویح کے معاملے پر اسکی حنفیوں کے ساتھ منہ ماری ہوئی تھی جسکی رنجش توہین کا الزام لگا کر نکالی گئی، آزاد کشمیر میں بھی بلکل ایسا ہی ایک واقعہ ہوا تھا

خود آپکو معلوم ہے کہ کتنے ہی جھوٹے مقدمے ذاتی دشمنی نکلنے کے لئے توہین مذہب کے نام پر مخالفین پر کرواۓ جاتے ہیں

کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ننانوے فیصد توہین رسالت کا قانون ذاتی جھگڑوں کو نمٹانے کے لئے استمعال ہوا ہے جو خود توہین رسالت ہے
بتائیں کسی ایک بھی ایسے شخص کو آج تک سزا ہوئی ہے جسنے توہین کا جھوٹا الزام لگایا ہو ؟

ظاہر ہے اگر اس قانون کا ایسا غلط استعمال ہوگا تو لوگ اسمیں ترمیم کا بھی کہیں گے اور اسکی مخالفت بھی کریں گے
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
سر آپ اصل بحث کی طرف آئیں اور رہنمائی فرمائیں
ساٹھ سالوں میں سزا کیوں نہیں ملی یہی تو میں نے لکھا ہے اور اس کی چند ایک وجوہات بیان کی ہیں اپ اس کے حل کی تجویز یا بہتری کے بارے تحریر فرمائیں، اپنے آپ کو بری سمجھنا بھی شائد مناسب نہیں ہو گا

اور آپ بات کو صرف مردان واقعہ تک کیوں محدود رکھنا چاہتے ہو۔ آپ مجھے دکھائو کہ پاکستان میں پچھلے ساٹھ سالوں میں کسی کو سرکاری طور سے توہین رسالت کی وجہ سے پھانسی ہوئی ہو؟اب یہ مت کہہ دینا کہ کسی نے توہین کی کوشش کی ہی نہیں۔
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
After Facebook, Now, Siasat.pk Is Being Hijacked By Islam Basher's. Admins Are Losing Control Over Contents scrutiny.

یار تم ایک انتہائی انسیکیور انسان ہو۔ کبھی ایک تھریڈ سے تمہارا اسلام خطرے میں پڑ جاتا ہے تو کبھی تم مہراب منارے گنبد کلمہ صفیں والی عمارت کو غیر مسجد قرار دینے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہو۔

صبر سے کام لو ابھی تو باطل عقائد ایکسپوز ہونا شروع ہی ہوئے ہیں تو تم نیلے پڑ گئے ہو۔

آج ملک کے جید عالم دین کے منہ سے سچ نکل ہی گیا۔ موصوف کہتے ہیں کہ قرآن و حدیث کے مطابق گستاخ رسول کی کوئی سزا نہیں ہے مگر علماء کا اجتہاد ہے کہ گستاخ رسول کی اسلامی سزا موت ہے۔

جب میں نے تھریڈ بنائی تھی قرآن کی آیات اور احادیث ڈال کر کہ کوئی سزا نہیں ہے تو تھریڈ بند کر دی گئی۔

آج میں نے الٹا قاضی حسین احمد کے پوتے کو بھی ٹویٹ کر ڈالا کے یہ لو اسکا جواب دو قرآن حدیث کیا کہہ رہا اہل سنت کے 200 سال کے پہلے کے علماء کیا کہہ رہے اور تم ملوں نے نیا اسلام گھڑا ہوا ہے جیسے اسلام تمہارے گھر کی لونڈی ہے یا تم اسلام کے بانی یا ٹھیکیدار ہو۔

اب پتھر کا زمانہ گیا اب ملے کو جواب دینے ہونگے کہ کیا کیا کہانیاں گھڑی ہوئی ہیں اور قرآن کی آیات کے بر عکس کون کون سے دروازے بند کیے ہوئے ہیں تم لوگوں نے۔

یہی وجہ ہے کہ بلاسفیمی کی آڑ میں ملا فیس بک ٹویٹر یوٹیوب اور ڈیلی موشن بند کروانے کے چکر میں ہے کیونکہ اب ملے کا احتساب چل سو چل ہے۔

تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کوبرے۔ کیوں اپنا بلڈ پریشر ہائی کرتا ہے بس دیکھتا جا پڑھتا جا۔ چل کر کوبرے۔
 
imisa2

Senator (1k+ posts)
dekho yaar tum aik orientalist ke taur per Islam per zaroor opinion do. Lekin tumhen koi haq nahi keh Qadyani hote huye Islam ke institutions aur religious class per koi taana **** kro. Haan aik ghair Muslim ke taur per tum sawal zaroor utha sakte ho. Lekin agr Ulama ke bare mein tehqeer aameiz baat kro gey to ham tumharey dajjali mullaon jin mein Mirza qaadiyaani bhi tha, un ko bey naqaab krna apna farz samajhte hain
یار تم ایک انتہائی انسیکیور انسان ہو۔ کبھی ایک تھریڈ سے تمہارا اسلام خطرے میں پڑ جاتا ہے تو کبھی تم مہراب منارے گنبد کلمہ صفیں والی عمارت کو غیر مسجد قرار دینے میں ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیتے ہو۔

صبر سے کام لو ابھی تو باطل عقائد ایکسپوز ہونا شروع ہی ہوئے ہیں تو تم نیلے پڑ گئے ہو۔

آج ملک کے جید عالم دین کے منہ سے سچ نکل ہی گیا۔ موصوف کہتے ہیں کہ قرآن و حدیث کے مطابق گستاخ رسول کی کوئی سزا نہیں ہے مگر علماء کا اجتہاد ہے کہ گستاخ رسول کی اسلامی سزا موت ہے۔

جب میں نے تھریڈ بنائی تھی قرآن کی آیات اور احادیث ڈال کر کہ کوئی سزا نہیں ہے تو تھریڈ بند کر دی گئی۔

آج میں نے الٹا قاضی حسین احمد کے پوتے کو بھی ٹویٹ کر ڈالا کے یہ لو اسکا جواب دو قرآن حدیث کیا کہہ رہا اہل سنت کے 200 سال کے پہلے کے علماء کیا کہہ رہے اور تم ملوں نے نیا اسلام گھڑا ہوا ہے جیسے اسلام تمہارے گھر کی لونڈی ہے یا تم اسلام کے بانی یا ٹھیکیدار ہو۔

اب پتھر کا زمانہ گیا اب ملے کو جواب دینے ہونگے کہ کیا کیا کہانیاں گھڑی ہوئی ہیں اور قرآن کی آیات کے بر عکس کون کون سے دروازے بند کیے ہوئے ہیں تم لوگوں نے۔

یہی وجہ ہے کہ بلاسفیمی کی آڑ میں ملا فیس بک ٹویٹر یوٹیوب اور ڈیلی موشن بند کروانے کے چکر میں ہے کیونکہ اب ملے کا احتساب چل سو چل ہے۔

تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کوبرے۔ کیوں اپنا بلڈ پریشر ہائی کرتا ہے بس دیکھتا جا پڑھتا جا۔ چل کر کوبرے
۔
 
Cobra

MPA (400+ posts)
میرے بھائی کم از کم اس ویب سائٹ کی خد تک ایسا نہیں ہے جس کا بین ثبوت آپ کے کمنٹس ہیں جو اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ ہر بندہ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے چاہے وہ تھریڈ کو پسند کرے یا اس سے شدید اختلاف کرے
دوسری بات یہ ہے کہ اس اشو پر مزید لکھا جانا چاہئے یہ ہماری روز مرا کی زندگی میں سے ایک قتل نہیں اس کی نوعیت اسے دوسروں سے جدا کرتی ہے

آخری بات. کوئی تھریڈ سٹارٹر یا ممبر یہاں من مرضی سے تھریڈ پوسٹ یا قائم رکھنا تو دور کی بات کمنٹس بھی نہیں کر سکتا اور اڈمنز اپنی بہترین کاوش جاری رکھے ہوے ہیں

If Bashing Islam In Every Issue In Pakistan Is Consider Part Of Daily Discussion, Then I Guess, You Are Right. This Forum Is The Right Place.
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
سر آپ اصل بحث کی طرف آئیں اور رہنمائی فرمائیں
ساٹھ سالوں میں سزا کیوں نہیں ملی یہی تو میں نے لکھا ہے اور اس کی چند ایک وجوہات بیان کی ہیں اپ اس کے حل کی تجویز یا بہتری کے بارے تحریر فرمائیں، اپنے آپ کو بری سمجھنا بھی شائد مناسب نہیں ہو گا

آپکو اس بات کا احساس ہے کہ ہماری عدالتوں میں جان بخشی کے لیے لوگ قرآن کے جھوٹے حلف اٹھاتے ہیں ؟

کیا آپکو پتہ ہے کہ ایک عیسائی عورت پانی بھرنے گئی اسکی باری تھی تو مسلمان عورت سے کہا پہلے میں بھروں گی پانی لڑائی ہوئی اور چار گواہ پیش کر کے اس عیسائی پر توہین رسالت کا مقدمہ بنوا دیا ؟

کیا آپکو احساس ہے کہ صرف چار لوگ جھوٹی گواہی دے دیں کہ فلانے شخص نے ہم چار کی موجودگی میں نبی صل اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیں تو چار جھوٹی گواہیوں پر وہ شخص جیل کی سلاخوں کے پیچھے توہین رسالت کے مقدمے میں سڑتا ہے اور عدالت اسے پھانسی کی سزا سنا دیتی ہے ؟

کیا آپکو پتہ ہے کہ زمینوں کے جھگڑوں میں ذاتی لڑائیوں میں سب سے آسان حربہ یہ استعمال کیا جاتا ہے کہ توہین رسالت کا مقدمہ ٹھوک دو۔

یہی وجہ ہے کہ اللہ نے یہ سزا انسانوں کے ہاتھ میں دی ہی نہیں کیونکہ اللہ کو پتہ تھا کہ یہ ایسا کریں گے۔ اسکے باوجود جب اللہ نے یہ مسئلہ اپنے ہاتھ میں رکھا کہ دنیا یا آخرت میں سزا یا معافی میں دوں گا تو پھر معلوی علماء سوو نے کہا نہیں ہم اسلام کے ٹھیکیدار ہیں ہم یہ قانون بنائیں گے ہم سزائیں دیں گے گو اللہ کی ڈومین میں دخل اندازی۔

پاکستان کا سب سے زیادہ مس یوز ہونے والا قانون یہ کالا قانون بلاسفیمی لاء ہے۔ آج چار سال ہوگئے ہیں کہ ایک ذہین قابل لیکچرار جنید حفیظ جیل میں سڑ رہا ہے جھوٹے مقدمے میں۔

اللہ نہ کرے کے آپکی ماں باپ بہنیں بھائی یا بچے چار جھوٹی گواہیوں کی وجہ سے توہین رسالت کے مقدمے میں جیل جائیں۔ اس دن آپکے جسم کا ایک ایک بال اور خون کا ایک ایک سیل اور روح دل دماغ یہ گواہی دے گا کہ یہ قانون کالا قانون ہے اور غیر فطری غیر انسانی غیر اسلامی قانون ہے۔
 
frenes

Chief Minister (5k+ posts)
ہوز باشنگ اسلام آن ڈیلی بیسز ان دس فورم ؟
سکنڈلی ، مائٹ یو یوزڈ دہ رانگ ورڈ باشنگ انسٹیڈ آف ڈیفنڈنگ

جب بندہ اپنے نظریات کے گرد حصار قائم کر لیتا ہے تو عقل ماؤف ہو جاتی ہے اور وہ بہتر بات کو اپنا تو نہیں سکتا اس پر ستم یہ کہ وہ غلط پر مصر رہتا ہے
If Bashing Islam In Every Issue In Pakistan Is Consider Part Of Daily Discussion, Then I Guess, You Are Right. This Forum Is The Right Place.
 
SachGoee

Senator (1k+ posts)
dekho yaar tum aik orientalist ke taur per Islam per zaroor opinion do. Lekin tumhen koi haq nahi keh Qadyani hote huye Islam ke institutions aur religious class per koi taana **** kro. Haan aik ghair Muslim ke taur per tum sawal zaroor utha sakte ho. Lekin agr Ulama ke bare mein tehqeer aameiz baat kro gey to ham tumharey dajjali mullaon jin mein Mirza qaadiyaani bhi tha, un ko bey naqaab krna apna farz samajhte hain

تمہارا درد میں سمجھ سکتا ہوں۔ تمہیں ہم میں سے ہر ایک کی لاش پر سے گزرنا ہوگا پھر بھی ہم نہ تو لا الہ الا اللہ سے انکار کریں گے اور نہ محمد الرسول اللہ سے انکار کریں گے۔ تمہارے باپ دادا بھی یہ خواہش لے کر دنیا سے چلے گئے اور تمہاری اگلی نسلیں بھی قیامت تک یہ خواہش لے کر ہی دنیا سے چلی جائیں گی۔

ہماری بلا سے تم ہمیں یہودی سمجھ یا عیسائی یا ملحد سمجھو یا زندیق یا دہریہ یا کافر یا پکے کافر یا غیر مسلم ہماری بلا سے انسان بھی نہ سمجھو جانور سمجھو یا اس سے کم تر ہمیں رتی برابر نہ پرواہ تھی نا ہے نہ ہوگی۔ مگر قیامت تک بھول جائو کہ ہم تمہاری خواہش ہر یہ کہیں کے اللہ ایک نہیں ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے نبی خاتم النبیین رحمت اللعالمین محسن انسانیت سرور دوجہاں نہیں ہیں۔

خود کو غیر مسلم کہنے کے دو مطلب ہیں۔ نمبر ایک اللہ کی واحدانیت کا انکار اور نمبر دو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذباللہ جھوٹا نبی ماننا۔

دنیا کی کسی ماں نے ایسا احمدی نا جنا ہے نا قیامت تک جنے گی جو اللہ کی واحدانیت یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا انکار کرے۔

سو تمہارے پاس بک بک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور جب تم انسانیت کی حدیں پھلانگ دیتے ہو تو تم احمدیوں کا خون بہا دیتے ہو۔
سو لگے رہو۔
 
Last edited:

frenes

Chief Minister (5k+ posts)
کیا آپ کو پتا ہے
جی
جن باتوں کا آپ نے ذکر فرمایا اس کا مجھے بخوبی علم ہے
دوسری بات. آج سے پلے باندھ لیں علم اور معلومات دو الگ چیزیں ہیں (اب انھیں بیان کرنا بحث کو کسی اور طرف موڑنا ہو گا) اس لئے اسے ابھی رہنے دیں
آپکو معلومات ضرور ہیں لیکن علم ہوتا تو اس قانون سے اختلاف ضرور کرتے مگر "اندھا یا کالا" کا لفظ ہر گز استعمال نا کرتے اور مجھے یقین ہے آپ پاکستان میں بھی موجود نہیں ہوں گے ورنہ اسی بات پر جسے آپ کالا که رہے ہیں ایک اور مشال والا واقع رو نما ہونے میں کچھ زیادہ وقت درکار نہ ہوتا
قانون اندھا یا کالا نہیں ہوتا انسان کے کرتوت اور اعمال کالے ہوتے ہیں اس پر معلومات کا ڈھیر اسے اندھا بنا دیتے ہیں
امید ہے طبیت میں فرق محسوس کریں گے

Back
Top