عراق میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر کے گارڈ کا مقدمہ خارج

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
عراق میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث بلیک واٹر کے گارڈ کا مقدمہ خارج

سیکیورٹی فراہم کرنے والی امریکی کمپنی بلیک واٹر کے ایک گارڈ کے خلاف سن 2007 میں عراق میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے قتل عام کے مبینہ الزام کی سماعت کرنے والی عدالت کی جیوری بدھ کو کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج رائس سی لیمبرتھ نے جیوری کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے بحث مباحثے کے بعد وہ بدستور منقسم ہیں، اپنے حکم میں کہا کہ مقدمے میں نقائص ہیں۔

بلیک واٹر سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ نکولس سلیٹن پر الزام تھا کہ اس نے 16 ستمبر 2007 کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ناصر سکوائر میں اپنی مشین گن سے لوگوں پر گولیاں چلائیں اور دستی بم پھینکے جس سے 31 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس وقت سے امریکہ کا محکمہ انصاف اس واقعہ کے ذمہ دار سلیٹن کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سے قبل 2014 میں سلیٹن کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پچھلے سال اگست میں ایک اپیل کورٹ نے سزا کو ختم کرتے ہوئے نئے سرے سے مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

سورس
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
انصاری صاحب آپ تو امریکا میں ہی ہوتے ہیں وہاں ڈاکٹر اسرار کی تعلیمات کے مطابق انہیں ڈھبر دوس کریں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
انصاری صاحب آپ تو امریکا میں ہی ہوتے ہیں وہاں ڈاکٹر اسرار کی تعلیمات کے مطابق انہیں ڈھبر دوس کریں
نیکی کا آغاز گھر سے کریں مرگ باامریکہ والوں کو انقلاب امریکا امپورٹ کرنے کا مشورہ دیں
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
نیکی کا آغاز گھر سے کریں مرگ باامریکہ والوں کو انقلاب امریکا امپورٹ کرنے کا مشورہ دیں
o_Oo_Oo_Oo_O
آپ باز نہیں اے ، میں نے کتنی بار عرض کی کہ ہمارے ہان جہاد مدافعتی ہوتا ہے اگر ایکسپورٹ کریں تو فتنہ کہلاتا ہے
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
o_Oo_Oo_Oo_O
آپ باز نہیں اے ، میں نے کتنی بار عرض کی کہ ہمارے ہان جہاد مدافعتی ہوتا ہے اگر ایکسپورٹ کریں تو فتنہ کہلاتا ہے
جہاد کرنے کو کس نے کہا "تحریک نفاز فقہ جعفریہ" ہی شروع کرنی ہے. روس کے خلاف جہاد افغان مدافعتی تھا یا ایکسپورٹی؟
 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جہاد کرنے کو کس نے کہا "تحریک نفاز فقہ جعفریہ" ہی شروع کرنی ہے. روس کے خلاف جہاد افغان مدافعتی تھا یا ایکسپورٹی؟
ہماری تبلیغ ہر جگہ جاری ہے
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں کفار سے کسی انصاف کی توقع نہیں۔اے اللہ مسلمانوں کو توفیق دے کہ وہ خود ان ظالم قاتلوں کے ساتھ انصاف فراہم کر سکیں۔
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
o_Oo_Oo_Oo_O
آپ باز نہیں اے ، میں نے کتنی بار عرض کی کہ ہمارے ہان جہاد مدافعتی ہوتا ہے اگر ایکسپورٹ کریں تو فتنہ کہلاتا ہے
آپ کے" جہاد "کی ذمہ داری آج کل عالم کفر خصوصا روس ،امریکافرانس وغیرہ نے مشترکہ طور پر اٹھائی ہوئی ہے۔
 

Back
Top