عدیل اور وسیم سے رہنمائی درکار ہے

Status
Not open for further replies.

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
واہ رے بھائی کے بین کی وجہ دیکھ کر تو انتہائی ہنسی آئی، میرے خیال سے ایڈمن سے غلطی ہوگئی ہے، یہ کوئی وجہ نہیں بنتی بین کرنے کی اور وہ بھی مستقل بین کرنے کی، اس وجہ کو دیکھ کر لگتا ہے فورم کا کنٹرول داعش کے کسی گُرگے کے ہاتھ میں آگیا ہے۔ باواجی کی پوسٹ بھی انتہائی بے ضرر ہے جس میں ایک گنجا شخص کسی سویلین کے بوٹ چاٹ رہا ہے ، حالانکہ وہ سویلین بھی گنجا ہی ہے، بس ذرا پردہ رکھنے کے لئے اس کا سر نہیں دکھایا گیا ورنہ سارا پول کھل جاتا:)۔ ۔اگر باواجی ذرا غور کریں تو یہ پوسٹ ان کے اپنے ہی خلاف جاتی ہے، ویسے ایڈمن کو باواجی کے لُچ کو سیریسلی نہیں لینا چاہئے اور ا ن کو لُچ تلنے دینا چاہئے ، فورم پر ماحول گرم نہیں ہوگا تو یہاں کون آئے گا،۔
 
Last edited:

khandimagi

Minister (2k+ posts)


ایڈمن / موڈز سرکار ہیں ، دنیا میں کون سی سرکار ہے جو تنقید کی زد میں نہیں ، کام بڑا تو ظرف بھی بڑا ہونا چاہیے

گزارش :- بین ہٹا لیا جاے ، گلہ ہی تو کیا ہے ، کوئی فحش کلامی ، مقدس شخصیات پر رکیک حملے تو نا کیے

​عاطف بھائی اور دیگر دوستوں کی خدمت میں عرض


آپ جیسے معزز ممبران کو ایسی کوئی درخواست نہیں کرنی چاہئے،جسکے بارے میں اندازہ ہو کہ مانی نہیں جائیگی،،،،،،،ہم جیسے چھوٹے ممبرز کو تکلیف ہوتی ہے،،اس بات کو یاد رکھیں تو مہربانی ہوگی
اور اس انداز میں تو بالکل نہیں ،جس سے لگے کہ ،رحم و کرم،،طلب کیا جارہا ہے،،،نہیں بالکل نہیں،،،آپ ہمارے سینئر ممبر ہیں،اور ہم اپنے سینئر کو اس انداز سے بات کرتے دیکھنا پسند نہیں کرتے

ایک حقیقت یہ ہے کہ سوشل میڈیا ،،عام میڈیا سے زیادہ تیزی سے سفر کرنے والا، عام انسان کے ذہن پر اثر کرنے والا میڈیم ہے،چند دوست اسے بچوں کے کھیل کی طرح استعمال کرتے ہیں،،اور جو دل میں آجائے اسے بیان کرنے میں ایسی تیزی دکھاتے ہیں کہ یہ تک بھول جاتے ہیں کہ وہ کہاں اور کس کےلئے اور کس انداز میں رقم طراز ہیں اس کی حوصلہ شکنی ضروری ہے،
دوسری طرف یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ یہ فورم،،کچھ لوگ کمرشیل بنیادوں پر چلارہے ہیں،،یہ نہ سوشل سروس ہے ،اور نہ کسی قسم کی حق گوئی اور بیباکی،،ظاہر کرنے کا اکھاڑہ،،،اس فورم کےچلانے کی وجہ وہ چھوٹے چھوٹے اشتہارات ہیں جو آپ اپنے تھریڈ پر دیکھتے ہیں، اور جنکے بدلہ پیسہ آتا ہے،،اخراجات پورے کئے جاتے ہیں،، اگر کسی پوسٹ سے فورم یا سیدھے الفاظ میں یہ بزنس بند ہونے کا خطرہ ہوگا،،تو ظاہر ہے، انتظامیہ اس پوسٹ کو اور لگاتار خطرہ بننے والے ممبر کو بین کرے گی،،،یہ چیز یاد رہنا چاہئے

جو ممبرز بین ہوئے ہیں،انہیں چاہئے کہ دوسری آئی ڈی بنائیں،،اور فورم کو دوبارہ جوائن کریں،جو پوائینٹ اوپر درج کئے گئے ہیں انکا خیال رکھیں
اپنا نقطہ نظر ،،جذبات حتیٰ کے سخت کلامی بھی ذرا ڈیسینٹ اور دلکش انداز میں پیش کریں،،
پوسٹ آن لائن کرنے سے پہلے ایک نظر ڈال لیا کریں اس سے کافی فائدہ ہوتا ہے
 

The ironclad

Politcal Worker (100+ posts)
مائی باپ چودھری جی,اس تھریڈ تے لوکاں دیں لینان لگ گیان نے
سب نوں بین کر کہ اپنا شوق پورا کرو,اس توں ودیا موقعہ نہیں لبنا سب کولوں لتر کھان دا
:)کہا سنا معاف کر شرو
 

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
موڈ چودھری نے تو فوجی عدالت لگا کر رکھ دی ہے اس فورم پر ، بس ایک منٹ میں کیس تمام -- او یار پوسٹ ڈیلیٹ بھی کیا جا سکتا ہے ، وارننگ بھی دی جا سکتی ہے .. فیلڈ مارشل چودھری صاحب گزارا کریں
 

khandimagi

Minister (2k+ posts)

عزیزم برادران ،میرا اس فورم پر دوبارہ لوٹنے کا کوئی ارادہ ہرگز نہیں تھا ،
اب مجھے بین کرنا ہے تو کر دے ،لعنت تیری اس چودھراہٹ پر جس میں انسانیت نام کی چیز نہیں

او بھائی کوئی عقل کی بات بھی کیا کرو
میرا اس فورم پر دوبارہ لوٹنے کا کوئی ارادہ ہرگز نہیں تھا
کیا مطلب ہے آپکا اس بات سے،،ایں،،فورم کی انتظامیہ کی نظر میں فورم کی کچھ بھی حیثیت ہو،،ہم دوستوں کیلئے تو یہ ایک چوپال ہے
ممبران میں سے کس نے آپکا کچھ بگاڑا ہے جو آپ اس قسم کی باتیں کررہے ہیں
یہ تو کچھ ایسی ہی بات ہوئی کہ سالے کے چکر میں بیوی بچے اور گھر چھوڑ کر بندہ بھاگ لے،،،،،،،،حد ہے بھائی
 
Last edited:

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ڈیموکریٹ بھائی آیا کرو فورم پر ، جسٹ اگنور ڈیٹ

گرتے ہے شہسوار ہی میدان جنگ میں
وہ چودھری کیا گرے گا جو بین کے دم چلیں

:)​



عزیزم برادران ،میرا اس فورم پر دوبارہ لوٹنے کا کوئی ارادہ ہرگز نہیں تھا ،لیکن اس تھریڈ کو دیکھ کر جو کہ محترم عاطف نے ہمارے کچھ دوستوں کی حمایت میں اور اس اڈمن کے تعصب سے پردہ اٹھایا ہے کمینٹ کرنا ضروری تھا

یہ نیا اڈمن ،جس کی پیدائش سپتمبر میں ہوئی اور والدین نے اسکا نام چودھری رکھ دیا ،پہلے ایک بندا گھمنڈی ،پھر اوپر سے نام بھی چودھری ،غرور اور تکبر تو آنا ہی ہے
میں آپ کو اس نام نہاد اڈمن کی پچھلی تمام بین ہسٹری دے سکتا ہوں جہاں پر اس نے لوگوں کو مستقل بین کیا اور وجہ اس پر تنقید تھی،عمران پر تنقید تھی یا پھر فوجی گماشتوں پر
مجھے کچھ دن پہلے بین کیا گیا لیکن میں خدا کو حاضر نظر جان کر کہتا ہوں مینے کسی کو نہ تو قوٹ کیا تھا اور نہ ہی کسی کو گالی دی تھی ،لیکن چونکہ ماضی قریب میں اس چودھری کو تنبہی کر چکا تھا کے اڈمن بنو اگر سیاست کا شوق ہے تو میدان میں آ جایو تو اسکا بدلہ لے لیا گیا ابھی بھی کہتا ہوں ،غیرت دکھایو کیا ہیجڑوں کی طرح وار کرتے ہو اور ہر اس بندا کو بین کر رہے ہو جس کی سوچ تم سے متفق نہیں

اب مجھے بین کرنا ہے تو کر دے ،لعنت تیری اس چودھراہٹ پر جس میں انسانیت نام کی چیز نہیں

 

Anonymous Paki

Chief Minister (5k+ posts)
So only pmln supporters reacting to this ban.

It feels like they are all sitting in the same room and telling each other to comment

It looks very fishy
 

v r imran k

Chief Minister (5k+ posts)
pak afwaj ko Pakistan k constitution kay mutabiq to parlimant mian bura bhalla nahi kaha ja sakta lekin kahwaj asif nay wahan b apnay dill ki bharras nikal li afwaj nay aik lafz tak nahi kaha yay hamid mir najam sethi asma jahangir imtiaz alam afwaj kay khilaf kia kuch khety rehy hian fouj thanday paitoun bardahst ker rahi hay

her era ghiara nathoo khaira aa ker army ko badnam kerny ki koshish kary ga to ussay should be banned ......

pti imran khan per aap crtisize ker skaty hian ..uss per koi pabandi nahi lekin tahzeeb k dariay main galiyan day ker nahi..yahi farmula nawaz sharif k liay b apply houta hay code of conduct our ethics ka khayal nahi rakha jiay ga to penalty to ho gi hope u all understand
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

​عاطف بھائی اور دیگر دوستوں کی خدمت میں عرض


آپ جیسے معزز ممبران کو ایسی کوئی درخواست نہیں کرنی چاہئے،جسکے بارے میں اندازہ ہو کہ مانی نہیں جائیگی،،،،،،،ہم جیسے چھوٹے ممبرز کو تکلیف ہوتی ہے،،اس بات کو یاد رکھیں تو مہربانی ہوگی
اور اس انداز میں تو بالکل نہیں ،جس سے لگے کہ ،رحم و کرم،،طلب کیا جارہا ہے،،،نہیں بالکل نہیں،،،آپ ہمارے سینئر ممبر ہیں،اور ہم اپنے سینئر کو اس انداز سے بات کرتے دیکھنا پسند نہیں کرتے


بھائی جی!! یہ احترام سے میں عدیل اور وسیم سے ہی گذارش کرتا ہوں کیونکہ جانتا ہوں کہ وہ غیر متعصب ہیں، باقی رہی اس چودہری یا اس جیسے مزید کسی احمق کی بات تو اس کی چودھراہٹ نکالنے کے سارے گر جانتا ہوں، ایسے ایسے گھامڑ اور غبی لوگ یہاں ماڈ بن کراپنی حیثیت کا غلط استعمال پہلے بھی کرتے رہے ہیں اور اب گم سم بیٹھے خلاوں میں گھورتے ہیں کہ دنیا کتنی فانی ہے۔

غضب خدا کا، نہ کوئی گالی، نہ فحش کلامی لیکن اس ماڈ کی حساسیت دیکھیں کہ خود کو کوئی نازک دوشیزہ بنا کر یہاں پیش کررہا ہے جس کی عزت چار لفظ کہہ دینے سے دو کوڑی کی ہوجاتی ہے۔
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
یہ نا انصافی اب اکثر و بیشتر نظر آنے لگی ہے فورم پر .. اس بات میں کوئی شک اورشبہ نہیں کہ یہاں موڈز اپنی دوسری نارمل آئڈیز کے ساتھ آتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار فرماتے ہیں . اور اس میں کوئی غلط بات نہیں برا ماننے والی .. میں بہت سے موڈز کو جانتا ہوں جو ماشاللہ بہت زبردست لکھاری بھی ہیں اور اس فورم پر ان کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے .. ان کے تھریڈز اور پوسٹس اکثر بہت مثبت ہوتے ہیں ..
لیکن میں اس بات سے بھی انکاری نہیں کہ یہاں کچھ موڈز اپنے اختیارات بے جا استعمال کرتے ہیں .. وہ موڈز نہ صرف واہیات اور بازاری زبان تک استعمال کرتے ہیں بلکہ اپنے مخالفین کو کھل کر گالیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتے .. اسے موڈز کی تعداد بہت کم ہے ..
دوسری بات عدیل اور وسیم سے یہ بھی کرنا چاہتا ہوں کہ ٹویٹر پر جس موڈ کی ڈیوٹی ہے وہ صاحب باقاعدہ سے اس فورم کو اک خاص پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ بنانے میں مصروف عمل ہیں ..ان کی ریٹویٹ اور تھریڈز کی لنکس والی ٹوییٹس دیکھ کر لگتا ہے موصوف فورم کے موڈ سے پہلے اس پارٹی کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں ..
عدیل اینڈ وسیم صاحبان سے گزارش ہے کہ کچھ انصاف پر اور متوازن نظریے والے ممبرز کو موڈشپ عطا کیا کیجئے ورنہ وہ وقت واقع ہی دور نہیں جب
سونیاں ہو جاون گلیاں تے وچ مرزا یار ہی پھردا رہوے
 
Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

عدیل اینڈ وسیم صاحبان سے گزارش ہے کہ کچھ انصاف پر اور متوازن نظریے والے ممبرز کو موڈشپ عطا کیا کیجئے ورنہ وہ وقت واقع ہی دور نہیں جب
سونیا ہو جاون گلیاں تے وچ مرزا یار ہی پھردا رہوے
(omg)

ملک!! یہ سونیا کون ہے اور صرف مرزا کو ہی یار کیوں بناتی ہے؟؟
 

The ironclad

Politcal Worker (100+ posts)

نشان دہی کا شکریہ

پہلی پوسٹ میں ایڈیشن کردیا ہے ، امید ہے آپکو اور اس چودھری کو پڑھ کر کافی سکون ملے گا۔

:lol:



کلینک وچ کی کرنا ؟انوں روز کرنٹ لایو
:lol:ایدہ دماغ وچ عمرانی بھوت وڑیا ہویا وے
 

Malik495

Chief Minister (5k+ posts)
(omg)

ملک!! یہ سونیا کون ہے اور صرف مرزا کو ہی یار کیوں بناتی ہے؟؟

اس راز کی حقیقت صرف نواب صاحب ہی جانتے تھے .. اور یہ عقدہ صرف نواب کی رہائی کی شکل میں ہی حل ہو سکتا ہے
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

عزیزم برادران ،میرا اس فورم پر دوبارہ لوٹنے کا کوئی ارادہ ہرگز نہیں تھا ،لیکن اس تھریڈ کو دیکھ کر جو کہ محترم عاطف نے ہمارے کچھ دوستوں کی حمایت میں اور اس اڈمن کے تعصب سے پردہ اٹھایا ہے کمینٹ کرنا ضروری تھا



محترم ڈیموکریٹ بھائی!! مصروفیت اتنی رہتی ہے کہ فورم کی سیاسیات وغیرہ سے زیادہ تر لاعلم ہی رہتا ہوں، لیکن یہ کیا بات ہوئی بھلا کہ کوئی چول چودھری یہاں ناجائز کرے اور آپ چپ چاپ چلے جائیں یعنی چ چول چودھری اتنا اہم کب سے ہوگیا کہ اس کی وجہ سے جایا جائے؟؟

عدیل اور وسیم اگر کوئی ایکشن نہ لیں تو یہاں سے آپ ہی نہیں ان سب دوستوں کا جانا بنتا ہے جو اختلاف رائے کی وجہ سے ناروا پابندیوں کا شکار رہتے ہیں۔ مجھے آپکے بین کا علم نہیں ہوا ورنہ یہ چودھری ابھی دیگر مزارعین کے ساتھ مل کر اپلے تھاپ رہا ہوتا۔ اگر ایسی نوبت آئی کہ کوئی ایکشن نہ ہوا تو آپ کے ساتھ سب دوست ہی جائیں گے، فکر نہ کریں اور نہ ہی ایسے احمقوں کو سر پر سوار کریں۔ شکریہ۔
 

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

جس دن سے عدیل کو چودھری کی دوسری آئی ڈی یعنی سرپھرا رپورٹ کی ہے اس دن سے اس چودھری کا سر پھرا ہوا ہے۔

ایسے گدھوں کا خیال ہوتا ہے کہ دوسرے بھی ان کی طرح احمق ہیں جو کسی کی دوسری آئی ڈی پہچان نہیں سکتے

(serious)​
 

Waseem

Moderator
Staff member
محترم عاطف صاحب ، اپ کی شکایات عدیل کو بھیج دیں ہیں ، جیسے ہی وہ آئین گے وہ آپ کی شکایات کا ازالہ کر دیں گے انشا الله
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
مڈز کو کچھ حوصلہ پیدا کرنا چاہئے اور ممبرز کی ہلکی پھلکی ٹانچیں ہنس کر برداشت کرنی چاہئے کیونکہ ممبرز کی جو گت اس فورم پر لگائی جاتی ہے اسکے عشر عشیر بھی موڈز کو سننے کو مل جاۓ تو وہ گاؤں چھوڑ کر کسی مزار پر ملنگوں کے ساتھ حجرہ شیئر کرنا بہتر سمجھیں
ممبرز کو بھی چاہئے کہ ہر وقت موڈ کو نشانہ مت بنایا کریں حکومت پر تنقید کرنی ہو تو اعداد و شمار کے ساتھ کیا کریں نہ کہ جگتیں لگا کے ، جیسے حال ہی میں روف کلاسرا نے حکومت کی یہ کہہ کر بولتی بند کردی کہ قرضہ لے کر یہ کہنا کہ ہمارے ایسٹس بیس ارب ڈالر ہوگئے ہیں عوام کو بے وقوف سمجھنا ہے جسکے بعد منشی اسحاق ڈار نے یہ رٹ لگانی چھوڑ دی ،ایسے ہی انکی بولتی بند کیا کریں تو فائدہ بھی ہے
موڈز ایک بات کا بہت خیال رکھا کریں کہ ٹاپک چھوڑ کر کسی ممبر پر پرسنل اٹیک کرنے والے کو فوری بین کیا کریں خواہ ایک ہفتے کیلئے ہی سہی ، میں نے اسی طرح ایک تھریڈ پر پوسٹ کی تو ایک ممبر نے مجھ پر پرسنل اٹیک شروع کردیا یہاں تک کہ دو صفحے بھر گئے مگر موڈز کو خیال نہ آیا ہاں دو دن بعد اس ممبر کی صرف ایک پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ،ایسی صورتحال میں غصہ تو آتا ہے پر ممبرز صبر سے کام لیا کریں ہاں شکایت کرتے وقت موڈ کو صرف اتنا لکھ سکتے ہیں کہ "اوے بیغیرتا کتھے ستا پیا ویں ؟ اٹھ ،اینہوں پٹا پا نئیں تے ایہدی میں آپ بند کرناں واں" اس سے زیادہ ایک لفظ بھی مت لکھیں کیونکہ بدتمیزی کا احتمال ہوگا


جس ممبر کا ذکر کیا ہے وہ تھریڈ نیچے ہے

http://www.siasat.pk/forum/showthre...8;ہا-پسند
 

The ironclad

Politcal Worker (100+ posts)
محترم عاطف صاحب ، اپ کی شکایات عدیل کو بھیج دیں ہیں ، جیسے ہی وہ آئین گے وہ آپ کی شکایات کا ازالہ کر دیں گے انشا الله


اپنے اس اڈمن نو پاگل خانے داخل وی کروا دینا
دوسری گل اے وے،بین کرن دا حق ہر نتھو خیرے نوں نہ دیو
مہربانی
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top