عدت نکاح کیس کا ذمہ دار سوشل میڈیا کوٹھہرانے پر شیرافضل مروت تنقید کی زدمیں

seh1i1h21.jpg

عدت نکاح کیس۔۔ شیر افضل مروت تحریک انصاف کے سپورٹرز پر چڑھ دوڑے۔۔ عدت نکاح کیس کا سوشل میڈیا کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ عدت کیس بنانے کی وجہ بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر دوسروں کی کردار کشی کرنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدت کیس اس کا خمیازہ تھا جو باہر بیٹھ کر جرنیلوں کی کردار کشی کی گئی ۔جرنیلوں کی کردار کشی کی وجہ سے عدت میں نکاح کا کیس بنا، ہمیں جو سزا ملی سوشل میڈیا والوں کی زیادتی کی وجہ سے ملی
https://twitter.com/x/status/1856018617734971755
تحریک انصاف کے سپورٹرز اس پر شیر افضل مروت پر چڑھ دوڑے اور اسے وکٹم بلیمنگ قرار دیدیا۔ کسی نے کہا کہ جب چلتی ہے تو اپنے ہی فوجی مارتی ہے تو کسی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے کافی دنوں سے اڑتا ہوا تیر نہیں لیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اسے وکٹم بلیمنگ قرار دیا اور کہا کہ شیر افضل مروت جب بھی منہ کھولتا ہے تو کوئی نہ چول لازمی ماردیتا ہے،

صحافی بشارت راجہ نے اس پر کہا کہ شیر افضل مرؤت نے عدت کیس بنوانے والوں کا بتا دیا ۔ یہ وہ بندوق ہے جب چلتی ہے تو اپنے ہی فوجی مارتی ہے
https://twitter.com/x/status/1856040870396735609
سعید بلوچ نے تبصرہ کیا کہ شیر افضل مروت کو اللّٰہ نے جتنی جلدی عزت، شہرت اور عوام کا پیار دیا یہ اس کو اس طرح سنبھال نہیں سکا، اس میں اتنی جرات بھی نہیں کہ عدت کیس بنانے والوں کے نام لے سکے اور دعویٰ کرتے ہیں عمران خان کا بھاری بھرکم اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ اٹھائیں گے
https://twitter.com/x/status/1856041828132499888
وقار ملک نے ردعمل دیا کہ شیر افضل مروت نے تحریک انصاف پہ سختیوں اور عمران خان پہ عدت جیسے غلیظ کیس کا ذمہ دار سوشل میڈیا پہ موجود ان لوگوں کو قرار دے دیا جو جرنیل صاحبان پہ تنقید کرتے ہیں کہا ہمیں انکی تنقید کی سزا ملی ہے!!
https://twitter.com/x/status/1856035583442989345
جس پر پاکستانیت نے تبصرہ کیا کہ کیسے کیسے دلال پی ٹی آئی کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں ،ان بے شرموں کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ، عمران کے خلاف جو کچھ ہوا وہ اس لئے ہوا کہ اس نے طالع آزماؤں کے دست ہوس کو روکا اور ملک کو توڑنے والوں کا بازو مروڑا ، اس بے غیرت ٹاؤٹ کو جماعت سے نکال دو ، بہت نقصان کر چکا ہے یہ
https://twitter.com/x/status/1856037018305741100
شفقت چوہدری کا کہنا ھا کہ اسٹیبلشمنٹ PTI میں اپنے اثاثوں کا بیڑہ غرق کرنے پر تل گئی ہے یہ لوگ سوشل میڈیا کے آرے پر چڑھتے ہی چرررر جائیں گے
https://twitter.com/x/status/1856024553723433440
عمران افضل راجہ نے تبصرہ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا دہشت گرد، گالم گلوچ کرنے والے، باہر بیٹھ کر ریاست/اداروں کو گالیاں دینے والے ؟ خان صاحب کا عدت کیس بھی اسی وجہ سے بنا ؟ یہ تو حکومت/اسٹیبلشمنٹ کا بیانیہ ہے ۔ سوال یہ ہے ایئرپوڈز پر کون سکرپٹ پڑھوا رہا ہے جو ہر جملہ مکمل کرنے سے پہلے دھیان سے سن کر بات دوہرائی جارہی؟؟ ۔۔ “آ جاؤ بھئی غداری فتوی فین کلب صاف کرنے اور جھاڑنے”
https://twitter.com/x/status/1856028017450942884
جمی ورک نے سوال کیا کہ الزامات پرچی سے پڑھ کر لگا رہا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1856045244904505778
عامر نے کہا کہ کافی ٹائم سے شیر افضل مروت نے کوئی چول نہیں ماری تھی۔اڑتا ہوا تیر لے لیا ہے آج پھر
https://twitter.com/x/status/1856035080038195450
طیبہ نے کہا کہ شیر افضل مروت ۔۔۔ 2۔ ٹکے کا فلاسفر بنا پھرتا ہے۔۔ڈوب مرو ۔۔۔ جاہل آدمی
https://twitter.com/x/status/1856039430785773907
خامران نے ردعمل دیا کہ شیر افضل مروت صاحب مجرم کا نام لینے کے بجائے ویکٹم بلیمنگ؟یہ کونسی حکمت عملی ہے
https://twitter.com/x/status/1856062568370188354
ساجداکرام نے ردعمل دیا کہ شاہد آفریدی اور شیر افضل مروت کھچ مارنے میں یدِ طُولیٰ رکھتے ہیں اور اکثر کھچ اسوقت مارتے جب میچ "نکو نک" پھنسا ہوا ہوتا
https://twitter.com/x/status/1856051749963939985
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پی ٹی آئی والوں کا فیاض الحسن چوہان نمبر دو جو ہمیشہ کھچ مار کر زلیل ہوتا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
OCD... Obsessive Compulsive Disorder patient Sher Afzal Marwat has OCPD Obsessive Compulsive Personality Disorder as well.
He seriously needs to be hospitalized in a psychiatric hospital for intensive psychiatric treatment. Presently he is a serious threat and danger to the society.
 

bik74

Councller (250+ posts)
-Most PTI leadership outside the jails are compromised OR
-They are full of themselves OR
-Their might be a deal happening.

Only 1 of the above 3 reason possible, for the above Bull Shit comments from Marwat and others.
We will see what really happens.