عدالت کا تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا حکم

13awqn.jpg

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے شہری کو زبردستی گھر میں گھس کر تشدد کرنے اور قتل کی دھمکی دینے کے کیس میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے شہزاد اعوان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

https://twitter.com/x/status/1461661822566739970
عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزمان کی گرفتاری اور پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت نے شہزاد اعوان کے خلاف مقدمے میں بی کلاس رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ملزم کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا۔

عدالت کی جانب سے بذریعہ خط اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی ملک شہزاد اعوان کے وارنٹ گرفتاری کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

عدالت نے خط میں ایم پی اے شہزاد اعوان کی گرفتاری کے لیے پولیس سے تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔
 

Back
Top