عثمان ڈار کی والدہ کے کپڑے پھاڑنے پر عمرڈار اور سوشل میڈیا کا سخت ردعمل

1702976907094.png


عثمان ڈار کی والدہ کے کپڑے پھاڑنے اور گھر پر دھاوابولنے پر عمرڈار، عثمان ڈار اور سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

سامنے آگیا, عمر ڈار نے لکھا ایک دفعہ پھر میری والدہ اور میری فیملی کو پولیس کی جانب سے دیر رات زدو کوب کیا گیا، قصور صرف اور صرف خواجہ آصف کا الیکشن میں مقابلہ کرنا اور عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔۔

https://twitter.com/x/status/1736872842078106047
عثمان ڈار نے بھی والدہ کی ویڈیو شیئر کی
https://twitter.com/x/status/1736959739760722045
کاشف شہزاد نےلکھا عثمان ڈار صاحب آپ نے پریس کانفرنس کے عوض صرف اپنی رہائی مانگی تھی ؟ بھائ کم از کم اپنی والدہ اور اپنی فیملی کی چادر چاردیواری کے تقدس کو پامال نہ کرنے کی شرط تو منوا لیتے!!

https://twitter.com/x/status/1736972304268288457
ایک صارف نے لکھا کیا خواجہ رنگباز اتنا طاقتوار ہے کہ وہ سیالکوٹ میں جو کرے کر سکتا ہے۔کیا سیالکوٹ کے لوگ اس رنگباز کے خلاف باھر کیو نہیں نکل رہے ہے۔

https://twitter.com/x/status/1736969471762317535
ولید اکبر خان نے لکھا ایک بوڑھی عورت سے آپ اتنے گھبرا گئے ؟ آپ میں کیا انسانیت بھی ہے؟؟
یہ کیسے بے حس ، بے شرم اور بے غیرت لوگ ہیں ۔۔۔
انشاءاللہ، 8 فروری کو پاکستانی عوام نکل کر ان ظالموں کے تابوتوں میں آخری کیل ٹھونکیں گے.

https://twitter.com/x/status/1736977269896122581

ایک اور صارف نے لکھاگزشتہ الیکشن بھی خواجہ ہار گیا تھا اس الیکشن میں بھی اسے جیتنے کیلئے اسٹبلشمنٹ کی حمایت چاہیے مخالف امیدوار پر اپنی انتظامیہ کے زریعے اتنا ظلم کرکے بھی ایک سیٹ جیت لی تو ساری عمر یہ داغ خواجے بدتمیز کے ماتھے پر رہے گا ڈار کی والدہ ہماری والدہ ڈٹ گئی ہیں مقابلہ کر ڈرپوک خواجے.

https://twitter.com/x/status/1736948983623451039
فیصل خان نے لکھا آدھی رات کو عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، عثمان ڈار کی والدہ سے پولیس کی بدتمیزی، بالوں سے پکڑا، کپڑے پھاڑے اور دھمکیاں دی.

https://twitter.com/x/status/1736855961350905902
ایک صارف نے لکھارات گئے پولیس نے میرے گھر میں گھس کر میرے کپڑے پھاڑے بالوں سے کھینچا۔ چیف جسٹس آف پاکستان یہ کیا ہورہا ہے میری اپ سے اپیل ہے پوچھیں ان لوگوں سے ۔
ڈار برادران کی والدہ کا قوم کے نام پیغام۔

https://twitter.com/x/status/1736858624037945626
خولہ چوہدری نے لکھاعثمان ڈار کی ماں کے گھر ایک دفعہ پھر حملہ,.محافظوں نے پاکستان ایسا ملک بنادیا ہے جہاں ماں، بہنیں اور بیٹیاں محفوظ نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1736971538598113686
عدیل راجہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا.

https://twitter.com/x/status/1736977730154230169
https://twitter.com/x/status/1736982503603462356
نوشین گیلانی نے لکھاایک ستّر سالہ بزرگ ماں پر بار بار شرمناک تشّدد کروانے والے خواجہ آصف کو چاہیئے کہ اب مَردوں کی پوشاک اُتار کر مُردوں والا کفن اوڑھ لے ۔غیرت تو اس کی ویسے بھی مر چکی ہے ۔۔ بدبُودار نظام کا بدبُودار نمائندہ !!

https://twitter.com/x/status/1736902970909016091

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے ان کے گھر پر حملہ کروایا ہے,عثمان ڈار کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میں دروازہ نہیں کھول رہی تھی، یہ لوگ دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے,انہوں نے کہا کہ ’ان لوگوں نے مجھے زدوکوب کیا، میرے سر سے چادر اتاری، میرے بال کھینچے.

عثمان ڈار کی والدہ نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ان لوگوں سے پوچھیں یہ سب کیا ہورہا ہے,انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا چیلنج ہے، میرے گھر کو بلڈوزروں سے ڈھیر بنا دو اور میدان میں آؤ، دیکھو میں تمہارے شیر کا کیا حشر کرتی ہوں، مجھے ہتھکڑیاں لگاؤ میں کاغذات نامزدگی جمع کراؤں گی‘۔

انہوں نے خواجہ آصف کو کہا کہ میرے الیکشن کے کاغذات جمع کرانے کا سن کر آپ نے میرے گھر پر پولیس کے 20 لوگ بھیج دیے، جو مجھے زدوکوب کرکے گئے ہیں، میں جیل میں بھی جاکر الیکشن لڑوں گی۔
 
Last edited by a moderator: