اسلام آباد: ای الیون لڑکا لڑکی جنسی تشدد کیس میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شریک ملزم عمر بلال مروت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے شریک ملزم عمر بلال مروت کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
ملزم کی جانب سے شیر افضل مروت جبکہ مدعی کی جانب سے حسن جاوید شورش نے کیس کی پیروی کی۔ مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزم اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے پولیس کو دس ستمبر تک چلان جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Source