عثمان بزدار کا پنجاب کے وزیر خزانہ کی تلاش گمشدہ کا اشتہار

hamza-shhebaz-usman-buzdar-sdds.jpg


حمزہ شہباز کی حکومت میں پنجاب وزیر خزانہ سےمحروم ہے، پنجاب کا وزیر خزانہ نہ ہونے پر سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تلاش گمشدہ کا اشتہار ٹویٹ کردیا،تنقیدی ٹویٹ پر لکھا کہ کوئی معلومات ہو تو پنجاب اسمبلی سے رابطہ کریں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ امپورٹڈ کابینہ کا رکن اپریل 2022 سے لاپتہ ہے، جس کسی کو ملے پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرے،وزیر خزانہ جس نے پنجاب کا بجٹ تیار کرکے 13 جون کو اسمبلی میں پیش کرنا ہے،اس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا جا سکا،جس کو بھی معلومات ہوں پنجاب اسمبلی سے رابطہ کرے۔


پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر خزانہ کون ہو گا، اتحادی حکومت اب تک فیصلہ نہیں کرسکے،ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیرخزانہ بنانے کی خواہش میں ہے تو پیپلز پارٹی اپنا وزیر خزانہ لانے کی خواہش رکھتی ہے۔

صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ پنجاب کا بجٹ لیگی وزیر خزانہ پیش کریں گے ، وزیر خزانہ جو بھی ہوں گے وہ جلد حلف اٹھائیں گے۔

پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کا حجم 27کھرب سے زائد ہو گا،غیرترقیاتی اور جاری اخراجات کی مد میں 17 کھرب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

ترقیاتی بجٹ کی مد میں ساڑھے چھ سو ارب کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز دیدی گی پنجاب میں صوبائی محصولات کی مد میں400 ارب سے زائد کا فنڈز مختص کرنے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت وفاق سے واجب الادا رقم کی مد میں 120 ارب روپے کی رقم وصول کرے گی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاق کے مطابق ہو گاتعلیم کی مد میں4 کھرب15 ارب55 کروڑ کا فنڈز مختص کرنے کی سفارشات پیش کردی گی۔

صحت کیلئے3 کھرب،پنجاب پولیس کیلئے ڈیڑھ کھرب، عوامی ریلیف پیکج کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 1 ارب31 کروڑ،شعبہ زراعت کیلئے 38 ارب کا نان ڈویلپمنٹ فنڈ مختص کرنے کی کا فیصلہ کرلیا گیا،خواتین کی ترقی کیلئے ویمن ڈویلپمنٹ کو 37 کروڑ کا بجٹ،مختص کردیا گیا۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جب پاکستان کا قومی بجٹ باجوے اور ڈڈو چارجر جیسے لوگوں نے رات رات بھر جاگ کر جب مفتے کے اتنی محنت سے تیار کیا ہے تو پنجاب کا بجٹ تو باجوے اور ڈڈو چارجر کے لئے ایک بہت آسان ہدف ہے ویسے بھی گشتی فراری نے باجوے اور ڈڈو چارجر جیسے ملازم حرام کی روٹیاں توڑنے کے لئے تو نہیں رکھے ہوئے ان کو رکھا ہی بجٹ بنانے کے لئے ہے
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Buzdar Saian ap kahan ghayab ho??
Media m nahi aa rehay na kaheen public place par??
Panjab Gov akaila Hamza chala raha ha.finance minister etc sab kuch wo hi ha..LHC us k sath shana bashana khari ha..
 
Sponsored Link