عثمان بزدار بھی نیب ترامیم سے فیضیاب، بڑا ریلیف مل گیا

4buzdar%20kobreliegmilgia.jpg

شراب کا لائسنس دینے کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ریلیف مل گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد یونیکارن پریسٹیج لمیٹڈ کی درخواست نمٹا دی۔ اتحادی حکومت کی نیب میں کی گئی ترمیم کا فائدہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی ملا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب نے عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ بند کرنے کی سفارش کر دی۔ جس سے عثمان بزدار کو بھی نیب قانون میں ترمیم کا فائدہ دیا جا رہا ہے۔


ترمیم کے بعد 50 کروڑ روپے سے کم مالیت کے مقدمے میں کارروائی نیب کا اختیار نہیں ہے۔ پراسیکیوٹر نے کل لاہور ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ مقدمہ بند کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھجوا دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے نجی ہوٹل کے خلاف شراب لائسنس اجراء کے کیس کی سماعت کی۔ نجی ہوٹل کی جانب سے اعجاز اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوکر بتایا کہ ہاٸی کورٹ نے اپنے فیصلے میں شراب لائسنس اجرا کو قانون کے مطابق قرار دیا، تین سال سے بے مقصد تحقیقات جاری ہیں جسے بند کیا جائے۔

اعجاز اعوان کا کہنا تھا کہ نٸے قانون کے تحت یہ تحقیقات جاری نہیں رہ سکتیں، پراسیکیوٹر نیب نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل جنرل میٹنگ میں انکوائری کو بند کرنے کی سفارش کی گٸی ہے۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ معاملہ چیرمین نیب کو بھجوا دیا ہے تاکہ وہ حتمی فیصلہ کریں، عدالت نے ڈی جی نیب کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Relief dia gaia hey ....Ek or kutta Khan ko chor jai ga ... sub corrupt leaders ki qeemat sirf NAB ke cases khatam kerwana hey
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
ابھی تو انجان تھا سیکھ رہا تھا، اگر کچھ سیکھا ہو اہوتا تو پتا نہیں کیا گل کھلاتا۔۔۔۔۔۔
سب چور ہیں بے۔۔۔۔۔۔۔۔​