عبداللہ عبداللہ افغان صدارت سے دست بردار

MariaAli

Banned

مہینوں کے تعطل کے بعد افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے حریف اشرف غنی ہی کو ملک کا نیا صدر ہونا چاہیے۔

عبداللہ عبداللہ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں امیدواروں نے متحدہ قومی حکومت بنانے پر اتفاق کر لیا ہے جس میں اشرف غنی صدر ہوں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو نامزد کریں گے۔

توقع ہے کہ اتوار کو اس بارے میں باضابطہ بیان جاری کر دیا جائے گا۔

جون میں ہونے والے انتخابات کے بعد دونوں حریفوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

ہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب جولائی میں شروع ہونے والا 80 لاکھ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

اشرف غنی کے ترجمان فیض اللہ ذکی نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں امیدواروں میں اب کوئی اختلاف باقی نہیں رہا: دونوں اطراف نے ہر بات پر سو فیصد اتفاق کر لیا ہے اور ہم کل معاہدے پر دستخط کر دیں گے۔

معاہدے کے تحت اشرف غنی صدر ہوں گے جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹیو نامزد کریں گے۔ یہ عہدہ وزیرِ اعظم کے برابر ہو گا۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اشرف غنی نے سبقت حاصل کر لی تھی۔

دوسرے مرحلے کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے سامنے آنے کے بعد عبداللہ عبداللہ کے حامیوں نے کابل میں مظاہرے شروع کر دیے تھے۔



http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2014/09/140920_aghan_president_agreement_zis.shtml

 
Last edited by a moderator:

ahnoman1

Politcal Worker (100+ posts)
Something to learn for Imran Fasadi

Or

is he gonna destroy Pakistan to satisfy his harted for Nawaz Sharif?
 

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
Something to learn for Imran Fasadi

Or

is he gonna destroy Pakistan to satisfy his harted for Nawaz Sharif?

un ka samjhotah vote dubara check karnay k baad hua, yahaan vote Nawaz Shareef ne check karwanay hain. aadhi poni sun kar tulia bandhay baghair hi bazaar main nikal aatay ho.
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
Something to learn for Imran Fasadi

Or

is he gonna destroy Pakistan to satisfy his harted for Nawaz Sharif?

یہ خبر امریکا کی مداخلت کے ساتھ ہی آ گئی تھی کے ایسا ہی ہو گا اور اس خبر میں اسی لئے. نام تک نہیں کے دوبارہ گنتی کے بعد نتیجہ کیا نکلا اگر غنی جیتا تھا تو اصولاً عبدللہ کو ہار ماننی چاہئے تھی اور اگر ہاراتھا تو حکومت سے دستبردار ہونا چاہئے تھا تو
یہ ہے امریکا آقا کی مداخلت .اور فسادی دھاندلی معرکہ برگیڈ تم جانتے ہو عمران کو امریکی مداخلت نہیں چاہئے
اور یہ نواز شریف کو سوچنا ہے کرسی سے چپکا رہے گا جس کا وہ حقدار نہیں یا ملک کے مفاد میں چھوڑ دے گا.
.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Something to learn for Imran Fasadi

Or

is he gonna destroy Pakistan to satisfy his harted for Nawaz Sharif?

Even Afghanistan was better than our rulers who accepted vote recount when the opposition alleged him of rigging.. An still you are like "Ulta Chor Kotwal ko Daantay".:)
 

adamfani

Minister (2k+ posts)
oh ! is ka matlab hai year-2016 tak Afghanistan ki GDP bhi hum se zyadah ho jaey gi.
Da Afghanistan Bank
2014 September 211393 Sunbula 30
Currency NameCash SellingCash BuyingTransfer SellingTransfer Buying
USD57.070056.870057.020056.9200
EURO73.250072.650073.080072.8200
Pound92.340091.540092.090091.7900
SWISS60.140059.640059.990059.7900
Indian Rs.0.93530.92530.93230.9283
Pakistan Rs.0.56040.55240.55740.5554
Toman0.01800.01740.01790.0175
RIYAL15.160015.060015.140015.0800
DIRHAM15.500015.400014.480015.4200
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Something to learn for Imran Fasadi

Or

is he gonna destroy Pakistan to satisfy his harted for Nawaz Sharif?
عبداللہ عبداللہ کے سر پر امریکی ڈنڈا موجود تھا۔ اور ویسے بھی اسے چیف ایگزیکیٹو کا لالی پاپ تھما دیا گیا ہے۔
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
جتنی دھاندلی افغان الیکشن میں ہوئی ہے پاکستان میں اس کا عشر عشیر بھی نہیں ۔
دونوں کو تھوڑی تھوڑی ہڈی ڈال دی ہے۔ ایک اشرف غنی (صدر)اور دوسرا عبداللہ عبداللہ(وزیر اعظم)۔ووٹوں کا آڈٹ ہونے سے پہلے ہی طے ہو گیا تھا کہ دونوں کو شریک اقتدار کیا جائے گا، اور آڈٹ صرف خانہ پوری تھا ۔کیونکہ امریکا دونوں گروپوں میں سے کسی کی ناراضگی کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔
یہ ہے وہ جمہوریت جسے لانے کے لئے امریکا اتنا بے چین تھا۔ اب اپنی ایک نہیں دو کٹھ پتلیاں بٹھا دی ہیں۔ان دونوں کا حشر بھی نجیب جیسا ہی ہو گا انشاء اللہ۔
 

Rooh-e-Safar

Senator (1k+ posts)
BxiQQOSIIAAKZDk.png
 

k-a-q

MPA (400+ posts)
Afghanistan: agreement signed on unity government

Afghanistan: agreement signed on unity government: