عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور دھاندلی،سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

13meeesssedccby.png

سندھ بہت ایڈوانس ہے، لیونل میسی اور کرسٹیانو جیسے عظیم فٹ باؤلرز نے بھی یہاں ووٹ دیا : سوشل میڈیا صارف

ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کی شکایات اور الیکشن کمیشن کی طرف سے غیرحتمی نتائج جاری ہونے کے سلسلے کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے میمز کی بھرمار کر دی۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملک بھر میں انتخابات کے انعقاد کے بعد سے متعدد سیاسی شخصیات اور انتخابی عمل کے حوالے سے طنزومزاح پر مبنی میمز سامنے آتی رہیں۔

رواں برس عام انتخابات میں میں ملک بھر کے 12 کروڑ سے زیادہ شہریوں نے قومی وصوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر انتخاب لڑنے والے کو ووٹ دے کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

انتخابی عمل کا آغاز صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل جاری رہا لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے نتائج میں بہت زیادہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

طویل انتظار کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری کر دیئے گئے، 8 سے 11 فروری کے دوران سوشل میڈیا صارفین نے انتخابات کے حوالے سے میمز کی بھمار کر دی اور ملک کی بڑی سیاسی شخصیات پر طنزومزاح پر مبنی میمز ٹویٹ کرتے رہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے NA-127 سے ابتدائی نتائج آنے کے بعد جب بلاول بھٹو زرداری کی جیت کے امکانات ظاہر کیے گئے تو ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) ہینڈل سے بھارتی فلم کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ اپنے پیغام میں لکھا: بلاول بھٹو اگر لاہور سے الیکشن جیت جاتے ہیں تو وہ شہر کو کچھ ایسے بدل دیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1755610217243615238
انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے حوالے سے بھی عوام انتظار میں رہی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی اداکاروں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: پاکستان شہری خبریں دیکھ رہے ہیں اور نتائج آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1756455544334827868
عام انتخابات میں اس دفعہ ملک کے نوجوان ووٹروں کی بڑی تعداد نے پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کیے جس پر ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان این اے (قومی اسمبلی) اور پی اے (صوبائی اسمبلی) کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1756455755593502727
ایک سوشل میڈیا صارف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بظاہر ایک ٹیسٹ پیپر کے رزلٹ میں اصل نمبرز 31 کو 84 میں تبدیل کر کے اے پلس گریڈ دیا جا رہا ہے اور لکھا: انتخابات کے بعد آنے والے میمز اور واٹس ایپ مواد !

https://twitter.com/x/status/1756661704048431134
تیمور زمان نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک آدمی ووٹ سلپ دکھا رہا ہے جس میں لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے نام لکھے ہیں ! اور کہتا ہے سندھ کے اندرون شہر میں انتخابات کے دوران لیونل میوی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے دنیا کے عظیم فٹ بالرز نے بھی ووٹ کاسٹ کیا ہے! صارف نے پیغام میں لکھا: سندھ بہت ایڈوانس ہے، لیونل میسی اور کرسٹیانو جیسے عظیم فٹ باؤلرز نے بھی یہاں ووٹ دیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1756019083039134076
عام انتخابات کے روز انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہونے پر ایک سوشل میڈیا صارف حسین محمد نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دنیا بھر میں مقبول کارٹون ٹام اینڈ جیری کے کیریکٹر ٹام کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: انٹرنیٹ سسٹ ہونے کی وجہ سے ابھی تک "پرائم منسٹر آف پاکستان" انسٹال نہیں ہو سکتا، اب تک نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1756025722853032380