عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے:متھیرا اور طوبیٰ انور کے درمیان لفظی جنگ

matira-and-sayed-atuba-amir-int.jpg


پاکستانی معروف میزبان و ماڈل متھیرا اور عامر لیاقت کی سابق اہلیہ اور اداکارہ طوبیٰ انور کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے، اداکارہ طوبیٰ انور نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو میں خواتین پر تشدد کے بارے میں بات کی اور اپنے ساتھ ہونے والے تشدد پر بھی بیان کیا، طوبیٰ نے انٹرویو میں اپنا موازنہ اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب نور مقدم والا واقعہ سامنے آیا تھا تو اس وقت میں بھی اپنی زندگی میں بہت تکلیف سے گزر رہی تھی، حالانکہ میں نور سے کبھی ملی نہیں ہوں لیکن میں وہ سب کچھ محسوس کرسکتی ہوں جوکہ نور کے ساتھ ہوا کیونکہ نور نے جن چیزوں کا سامنا کیا میں بھی اپنی زندگی میں ان تمام چیزوں کا سامنا کرچکی ہوں۔

tuba.png


اُنہوں نے کہا کہ میں سب کچھ بتا تو نہیں سکتی لیکن میں نہیں جانتی کے ہمارے معاشرے میں مظلوم کو ہی قصور وار کیوں ٹہرادیا جاتا ہے،طوبی کے اس بیان پر میزبان اور ماڈل متھیرا نے اپنا سخت ردعمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ عامر بھائی نے طوبیٰ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے میں مدد کی، اس لیے صرف لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے طوبیٰ انور کو اس طرح کے انٹرویو دینا بند کرنے چاہئیں اور اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ عامر بھائی اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

طوبی انور میں رواں ماہ فروری میں عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی، اداکارہ نے شوہر سے علیحدگی کا سبب بتائے بغیر بتایا کہ انہیں صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی، جس کے بعد انہوں نے مجبور ہوکر خلع لی۔