معروف صحافی عامرمتین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کی حالت اس بچے جیسی ہو گئی ہے جس کی چھیڑ آئی ایم ایف بن گئی ہے۔اتنی بڑھکیں مارنے کے بعد کہ مفتاح بیوقوف تھا۔میں سب ٹھیک کر دوں گا اور ڈالر 200 روپئےپر لے آؤں گا۔ اب وہ صحافیوں کو تھپڑ مارنے پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محلے میں اس طرح کے کردار دیکھے جن کو پاگل ای اوئے کہ کر بچے دوڑ جاتے تھے۔ مگر ایسا وزیر خزانہ دیکھنا نصیب نہی ہوا تھا۔ پتہ نہی میاں صاحب نے اپنے سمدھی سے انتقام لیا ہے یا ملک سے۔
عامرمتین کا کہنا تھا کہ اس شخص کے ہوتے ہوئے کوئ بہتری نہیں ہو سکتی۔ جس دن ڈار اچھی خبر دیتا ہے ڈالر اوپر چلا جاتا ہے اور سٹاک مارکیٹ گر جاتی ہے۔ اس کے ہوتے ہوئے کوئ بہتری کی امید نہی۔
انہوں نے اپیل کی کہ خدا کے لئے اس کو واپس لندن بھجوائیں ورنہ ملک تباہ ہو جائے گا یا یہ کسی صحافی کا آئی ایم ایف کہنے پر سر پھاڑ دے گا۔ یہ مسےلے کا حل نہیں بلکہ خوراک مسئلہ ہے
https://twitter.com/x/status/1671975646124457984
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pagloyea2hh1.jpg