عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست دائر کرنیکا فیصلہ

afia11.jpg


پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کیلئے امریکہ کو درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے

تحریری حکم نامہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر یہ بتایا کہ وفاقی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ حکومت بھی الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے رحم کی ایک اپیل دائر کرے گی اور اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی امریکی حکام سے اس حوالے سے بات کی جائے گی۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ امریکہ سےقیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی بھرپور کام جاری ہے، اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے مزید 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Unfortunately no hope for the poor lady unless Govt of Pakistan do the needful with sincerity.
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
عافیہ صدیقی ایک دہشتگرد ہے اور اپنی دہشتگردی کی سزا کاٹ رہی ہے۔ بہتر ہے پاکستانی حکومت اپنے معاملات پر توجہ دے اور دہشتگرد عورت کو اسکے حال پر چھوڑ دے۔۔
 

ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
عافیہ صدیقی ایک دہشتگرد ہے اور اپنی دہشتگردی کی سزا کاٹ رہی ہے۔ بہتر ہے پاکستانی حکومت اپنے معاملات پر توجہ دے اور دہشتگرد عورت کو اسکے حال پر چھوڑ دے۔۔
اوہ یھدی دیو تم سے وہ اپنا دو شہریوں کا قاتل ریمنڈ ڈیوس بھی چھڑا لے گئے اور تم نے اپنی شہری خود پکڑ کر ڈالروں کے بدلے بیچ دی