Afaq Chaudhry
Chief Minister (5k+ posts)
عمران خان کو بدکردار قرار دےکر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے والی عائشہ گلالئی نے
کہا ہے کہ جماعت اسلامی عمران خان کے گناہوں کی پردہ پوشی نہ کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما اور ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کے گناہوں کی پردہ پوشی نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کی جانب سے میرے الزامات کی تحقیقات کے لیے بنائی جانے والی کمیٹی کی مخالفت کی ہے۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ جماعت اسلامی اگر اللہ اور قرآن پر یقین رکھتی ہے تو اسے سچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نیازی کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔
عائشی گلالئی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طاہرالقادری کو دہشتگرد سمجھتی ہوں وہ ملک
میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ماڈل ٹاؤن میں قتل ہونے والے 14 لوگوں کا مذاق بنا رہے ہیں۔
http://www.jasarat.com/2017/08/22/207712/