عائشہ اکرم ہمیں معاف کردو۔ ہم مجبور ہیں۔۔ہم مسخ شدہ روحوں والے بونے ہیں۔
ہماری بد قسمتی ہے کہ سماج، رشتے ، رواج اور جہالت کی ایسی رسیوں سے بندھے ہوئے ہیں جن کی گانٹھیں روح کے اندر پیوست ہیں۔ سچ بولیں تو یہ تمام رسیاں ٹوٹ جائینگی پر گانٹھیں کون کھولے گا ۔۔۔۔ اپنی روح کو اتنی تکلیف دینے کی ہمت نہیں۔
اس لئے مشورہ یہی ہے، باقی تمام عمر میرا جسم تمہاری مرضی پر چلنا۔ اگر یوم آزادی پر دل نئے کپڑے پہن کر مینار پاکستان جانے کو کرے تو مت جانا۔ یہ کوئی موقع تھوڑی ہے۔ جناح نے جھوٹ بولا تھا۔
اگر چاند رات کو سہیلیوں کو ساتھ لیکر چوڑیاں پہننی ہوں، مت جانا۔ تمہاری عید تھوڑی ہے، کبھی کسی پارک میں ویڈیو نہ بنانا۔
تم اپنی مرضی سے نئے کپڑے نہیں پہن سکتی، باہر نہیں جاسکتی، اپنے موبائل کا ایک بٹن نہیں دبا سکتی۔
تمہارے لئے ہم مرووں نے ایک دنیا بنائی ہے ، جس میں کتنے خوبصورت برقعے ہیں، تمہارے لئے لڑکا بھی ڈھونڈا ہے۔ کھانے کی ترکیبیں ہیں۔ اٹھنے بیٹھنے لیٹنے سونے کے طریقے ہیں۔ اس میں رہنا۔
اور پھر دیکھنا جب تم ہماری عمر کو پہنچو گی تو یہ گانٹھیں تمہارے اندر بھی اتر جائیں گی۔ تمہاری روح بھی مسخ ہو جائیگی۔

Last edited: