طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل کس نے کیا؟ شوٹر گرفتار

teefu11g.jpg


لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی گرفتاری کے بعد سپاری دینے والے کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر اظہر بٹ کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا، ملزم پولیس کو متعدد دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا، ملزم نے جاوید بٹ کو قتل کرنے کیلئے گڑھی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشہ کرایے پر لیا۔

پولیس کے مطابق اظہر بٹ نے تین ساتھیوں کے مل کر جاوید بٹ کے قتل کی سپاری لی، پولیس نے اظہر بٹ اور اس کے ساتھ الیاس کو پشاور سے گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے، اظہر بٹ اور اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر سپاری دینے والے کا نام پولیس کو بتادیا ہے۔

پولیس کے مطابق شوٹر اظہر بٹ نے جرائم کی دنیا چھوڑ کر رکشہ چلانا اور گارمنٹس کی دوکان پر کام شروع کردیا تھا، لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ رہائش پزیر اظہر بٹ نے غربت اور معاشی مسائل سے تنگ آکر دوبارہ جرائم کی دنیا میں قدم رکھا اور طیفی بٹ کے بہنوئی کی سپاری ہے۔

خیال رہےکہ رواں ماہ امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو تھانہ اچھرہ کی حدود میں مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔