کافی دنوں سے یہاں طالبان کی حمائتیوں کی پوسٹوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان میں سے بیشتر لوگ ان ممالک میں بیٹھ کر حمایتی پوسٹیں لکھ رہے ہیں جن ممالک کی فوجیں انہیں افغانستان میں مار رہیں تھیں.
ابھی ایک تھریڈ میں تو ایک صاحب نے تو فتویٰ جاری کر دیا کہ جو طالبان کی مخالفت کر رہے ہیں وہ لا دین، ملحد، کالے انگریز اور پتا نہیں کیا کیا ہیں.
ایسے تمام حمائتیوں سے درخواست ہے کہ کچھ خدا کا خوف کریں، ان جنگجؤں کو امریکہ نے سویت یونین کے خلاف لڑنے کے لئے بنایا تھا، تو اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ یہ امریکی ایجنٹ تھے، جو بعد میں دشمن بن گئے. اور یہ وہی طالبان ہیں جن کے خلاف پاکستان کی فوج نے بہت عرصہ لڑ کر ان سے جان چھڑائی ہے.
آج اشرف غنی نے طالبان سے کہا ہے کہ وہ ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کریں. اگر کل کو طالبان پاکستان پر چڑھائی کر دیں، یا جیسے پہلے انہوں نے تحریک طالبان پاکستان بنا کر دہشت گردی پھیلائی تھی، ویسے کرنا شروع کر دیں تو کیا آپ اپنا ملک بھی ان کو دے دیں گے ؟؟؟
آپ لوگ یورپ، کینیڈا میں بیٹھ کر ان کی حمایت کر رہے ہیں، ہم غریب اس ملک میں جی رہے ہیں، آپ کی مہربانی آپ کو اگر ان سے اتنا پیار ہے تو اپنی مغربی نیشنلٹیاں چھوڑ کر کابل میں رہ لیں، لیکن ہم جو اس ملک میں رہ رہے ہیں، انہیں سکون سے رہ لینے دیں.