such bolo
Chief Minister (5k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
طالبان سے مذاکرات کے مخالفین سے ایک سوال
طالبان سے مذاکرات کرنے سے کیا نقصان ہوگا؟؟
------------------------------------
جدید تاریخ میں آج سے پہلےاسلحہ اٹھانے والے گروپس/باغی/دہشتگردوں سے جب بھی حکومتوں نے مذاکرات کیے ہیں وہ یا تو ناکام ہوتے ہیں یا کامیاب...مگر کیا کبھی ایسا ہوا ہے که مذاکرات کے بعد حالات مزید خراب ہووے ہوں اور وہ بھی مذاکرات کی وجہ سے؟؟
اگر مذاکرات کے بعد حالات کے درست ہونے کے تو امکانات ہوں اور مزید خرابی مذاکرات کے نتیجے میں نا هو...تو پھر مذاکرات کے نتیجے میں پیٹ میں مڑوڑ کس چیز کی ہے؟؟
ایک ضمنی تجزیہ بشکل سوال
----------------------
کیا مذاکراتی عمل کی طرف رتی بھر بھی پیش رفت نا ہونے سے پہلے دہشتگردانہ واقعات کی بنیاد پر یہ کہنا که مذاکرات کا فیصلہ غلط ہے کیا جائز ہے؟؟
جب سب یہ جانتےہیں که مذاکرات تو ہونے ہی دہشتگردوں سے ہیں اور ابھی تو سیاسی جماعتوں نے صرف مذاکرات کا ارادہ ظاہر کیا ہے، نا حکومت پاکستان نے آپریشن بند کیا ہے نا طالبان نے دہشتگردی بند کرنے کا کوئی وعدہ اور نا ہی مذاکرات کے خدو کھال سامنے آیے ہیں... تو پھر ابھی سے مذاکرات کی مخالفت کیوں؟؟
- Featured Thumbs
- http://cache.pakistantoday.com.pk/2013/01/Peace-talk-285x220.jpg