نادان
Prime Minister (20k+ posts)
جب سے حارث عباسی کی تھریڈ ` دعا کی درخواست ` پڑھی تھی ..ذہن ایک الجھن میں گرفتار تھا ....جہاں تک مجھے معلوم ہے ..حارث عباسی معزز ممبر طاری کے بھانجے ہیں ...حارث کے نانا طاری کے والد بنتے تھے اس رشتے کے حساب سے ..لیکن ان کی تھریڈ میں ایسا کوئی اشارہ نہ ملا ...ڈرتے ڈرتے طاری کو سلام بھیجا ...اور جو ڈر تھا وہ حقیقت بن کر سامنے آ گیا ...آج مجھے جو طاری کی میل ملی ہے ..میں اسے من و عن آپ سے شئیر کر رہی ہوں اور آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کے والد محترم کی بخشش کے لئے دعا کریں کہ الله ان کو اپنی رحمت سے جنت کے اونچے ترین مقام میں جگہ دے ..آمین .
میرے والد رحمت الله علیہ تئیس جون صبح پونے سات بجے رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں .براہ مہربانی ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا ضرور کریں ...عزت مآب والد ضعیف ہونے کے با وجود اپنی عبادت سے آخر وقت تک غافل نہ رہے ....رمضان کے روزے رکھ رہے تھے ...ہر نماز با جماعت مسجد میں ادا کرتے رہے ..آخری سحری کرنے کے بعد ، فجر کی نماز مسجد میں ادا کی ..معمول کے مطابق قرآن پاک کا ایک سپارہ پڑھا ..گھر واپسی کے بعد ایک گھنٹے بعد برین ہیمریج ہوا اور چند منٹ میں حالت روزہ میں انتقال کر گئے ..ان کی تدفین جمعرات دوپہر دو بجے اسلام آباد کے قبرستان میں کر دی گئی ..
زندگی واقعی پر اسرار اور عجیب ہے ...انسان کو ہر موڑ پر اداس کر جاتی ہے ..کسی نہ کسی امتحان سے دو چار کر جاتی ہے ..کیا خبر تھی کہ فادر ڈے پر اپنے والد کی زندگی پر چند لائن لکھتے ہی اسی ہفتے میں اپنے والد محترم سے محروم ہو جاؤں گا ..
عزیز والد نے مجھے کبھی کمزور نہیں بننے دیا ...بلکہ ایک مضبوط اور متوکل انسان بنایا ..زندگی میں ہی مجھے ہر ذمہ داری اور اختیار دے دیا ....ہر وقت مجھے دیکھتے رہتے اور دعا کرتے رہتے ...زندگی میں مزید آسانیوں کے لئے دعا اور نصیحت کرتے رہتے ....عاجزی ، توکل . محنت ، صبر شرافت اور عبادت کی معراج پر فائز عظیم والد آخر الله کریم کی جانب جا چکے ...الله پاک انہیں جنت الفردوس میں بہترین مقام عطا کرے ....آمین
ہر نماز اور ہر افطار کے بعد الله سے دعا ضرور کریں پلیز ...الله رحیم ....الله رحیم

Last edited: