
پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک روز قبل ن لیگ کیلئے بری خبر سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق اتحادی جماعت کے رہنما ن لیگ سے ناراض ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے ارے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت جمعیت اہلحدیث کے مقامی رہنماؤں کارکنان ن لیگ سے ناراض ہوکر ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1548277716838821888
رپورٹ کے مطابق یہ ناراضگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ خوشاب میں جمعیت اہلحدیث کےزیر انتظام ن لیگی امیدوار کی مخالفت میں باقاعدہ طور پر ایک جلسہ بھی کیا گیا ہے۔
لاہور کے چار حلقوں میں جمعیت اہلحدیث کے قائدین و کارکنان ن لیگی امیدوار سے دوری اختیار کرچکے ہیں،جمعیت اہلحدیث کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کی مہم کے آغاز میں جماعت نے پورے خلوص سے ن لیگ کی حمایت کی، مریم نوازسے ملاقات بھی کی تاہم شہباز شریف گروپ کے رویوں سے جماعت شدید تحفظات کا شکار ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹر حافظ عبدالکریم کو وزیر کا وعدہ کرکے معاون خصوصی بنادیا گیا اور کوئی محکمہ بھی نہیں دیا گیا،لاہور سے ن لیگی امیدواروں نے تو ہماری قیادت سے ووٹ بھی نہیں مانگے۔