Shah Brahman
Senator (1k+ posts)
ضمنی انتخابات کے نتائج چاہے پی ٹی آئی کی توقع کے بالکل برعکس ہی ہیں لیکن میرے خیال میں پی ٹی آئی کے ہمدردان کو ان نتائج سے مثبت چیز جو لینی چاہئے وہ یہ ہے کہ
بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کا صحیح چناؤ کریں
عمران خان صاحب اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنی توانائیاں صحیح جگہ پر لگائیں ، یعنی مولوی فضل الرحمٰن جیسوں کو نظر انداز کر کر اپنی توجہ عوام کے اصل مسائل پر دیں
قومی اسمبلی میں ایک موثر حزب اختلاف کا کردار ادا کریں
خان صاحب ، پاکستان اور پاکستان کے مسائل کو اپنی ترجیع بنائیں
اور
سب سے بڑھ کر یہ کہ پی ٹی آئی کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج سے صاف ظاہر ہے کہ وہ پاکستان میں دوسری بڑی جماعت کا رتبہ حاصل کر چکی ہے اور پی پی پی بالکل ہی پس منظر میں دھکیل دی گئی ہے
پی ٹی آئی کو اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور ملک کی دوسری بڑی سیاسی جماعت کی جو ذمہ داریاں اور تقاضے ہیں ان کو سمجھ کر اسکا کردار ادا کرنا چاہیے ، اور اب رونا دھونا بند کر کے اصل مسائل کی طرف توجہ دینا ھو گی
ف ج
Last edited by a moderator: