
پیپلزپارٹی حکومتی امور کے معاملے پر ن لیگ سے ناخوش ہے کیونکہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔
اے آر وائی کے مطابق حکومتی اتحادیوں میں اختلافات سامنے آ رہے ہیں، کیونکہ ن لیگ نے حکومتی امور میں بالخصوص پیپلز پارٹی کے اہم اتحادیوں کو نظر انداز کیا ہے جس پر پیپلزپارٹی حکومت سے امور کے معاملے پر مسلم لیگ ن سے نالاں ہے۔
پیپلزپارٹی نے بارہا اپنے اتحادیوں کو حکومتی عہدے نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا ، حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ نے معاونین اور مشیران کی ایک فوج بنا لی ہے مگرمخصوص قریبی اتحادیوں کو نوازا جا رہا ہے اسی لیے پیپلزپارٹی کے قریبی اتحادی نظر انداز ہو رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی گورنر کے پی، بلوچستان کے معاملے پر ن لیگ سے نالاں ہے، ن لیگ کے پی، بلوچستان سے اتحادیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے خیبرپختونخوا سے اے این پی، شیرپاؤ گروپ ، بلوچستان سے اہم اتحادی پی کے میپ کو نظرانداز کیا گیا ہے۔
جبکہ پی پی بلوچستان میں پی کے میپ کو نظر انداز کرنے پر حکومت سے اختلاف رکھتی ہے کیونکہ پی کے میپ کو نہ تو مرکز اور نہ ہی بلوچستان میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pdm-gov111.jpg