
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف ن لیگ کو شکست نہیں دی بلکہ انہوں نے 14 ریاستوں، ریاستی مشینری اور طاقتور حلقوں کی سرپرستی کو شکست دی ہے۔
جی این این کے پروگرام "خبرہے"میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ ن لیگی وزراء دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم نے صاف و شفاف انتخابات کروائے،یہ جھوٹ بولتے ہیں ، فریب و مکاری کرتے ہیں، الیکشن میں دھاندلی کی کوشش بھی کی گئی اور ووٹ بھی چوری کی پوری پوری کوشش بھی کی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر حلقے میں ن لیگ کو پانچ سے سات ہزار ووٹ دیا گیا ہے، تاہم اس کے باوجود ن لیگ کو کوئی فائدہ نہیں ہے،کیونکہ ٹرن آؤٹ بہت زیادہ ہوگیا تھا،مریم نوا زکہتی تھیں کہ لوگ شیر کا ٹکٹ لینے کیلئے منتیں کررہے ہیں، اس الیکشن میں تو شیر گیڈر بھی نہیں لگا۔
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت ان کی،صوبائی حکومت ان کی اپنی،الیکشن کمیشن ان کا اپنا،غیبی مدد بھی ان کے پاس تھی پھر بھی شیر کے ٹکٹ پر 20 میں سے 15 سیٹیں ہارگئے؟ اگر یہ انتخابات صاف و شفاف ہوتے تو عمران خان 20 میں سے 20 سیٹیں جیت جاتے ، اور پی ڈی ایم کی 14 جماعتیں پی ٹی آئی سے آدھا ووٹ بھی نہیں لے سکتے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zimn11i1i1.jpg