
سینئر تجریہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ اس معاملےپر میں عمران خان کی ایک ہزار ایک بار تعریف کروں گا کہ انہوں نے امریکہ کے سامنے سر نہیں جھکایا۔
جی این این کے پروگرام خبر ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مراسلہ ایک حقیقت ہےاس میں عدم اعتمادکا لفظ بھی استعمال ہوا، انصاف ملے یا نا ملے عمران خان اس مراسلے کے خلاف آج بھی جدوجہد کررہے ہیں، اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ ہونا 22 کروڑ عوام کے حق پر ایک ڈاکا ہے۔
پنجاب کے 20 اضلاع میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک حلقے میں 15 سے 20 کروڑ روپےپھینکا جارہا ہے، ہدایا ت ہیں کہ جو مرضی کریں الیکشن جیتنا ہے، کیونکہ اگر ن لیگ یہ الیکشن ہار جاتی ہے تو حمزہ شہباز شریف وزیراعلی نہیں رہ سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں کا الیکشن نہیں ہے بلکہ یہ وزیراعلی کا الیکشن ہے،وزارت اعلی برقرار رکھنے کیلئے 10،20 ارب روپے لگانا کوئی بڑی بات نہیں ہے،ایک آئی پی پی کو ایک ٹھیکہ دینے کی بات ہے 10،20 ارب روپے اس میں سے نکل آتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539654386921529344
پروگرام میں شریک صحافی طاہر ملک نے کہا کہ دنیا کا کوئی معاشرہ دکھادیں جہاں 85 روپے پیٹرول پر بڑھائے گئے ہوں، 50 روپے لیوی کی مد میں عائد کرنے ہیں، 11 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا،ایسی صورتحال میں کوئی بندہ بھی الیکشن نہیں جیت سکتا، کوئی دنیا کا ووٹر ایسی حکومت کو ووٹ دے گا؟ مگر پھر بھی آپ دیکھیں گے یہ جیت جائیں گے۔