صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، افغان ناظم الامور کا پرردعمل

aghan-ali-amin.jpg


صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، افغان ناظم الامور کا گنڈاپور کے اعلان پرردعمل

افغان ناظم االامور نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے افغان حکومت کی جانب سے براہ راست مذاکرات کے اعلان پرردعمل کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کیجانب سے تاحال کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں کسی کو پاکستان یا کسی اور ملک جاکر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کوئی بھی افغان شہری دوسرے ملک جاکر کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کرسکتا نا ہی اپنے ملک میں کسی گروہ کی مدد کرسکتا ہے، امیر المومنین نے اس حوالے سے سخت احکامات جاری کررکھے ہیں۔

افغان ناظم الامور کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے اور گہرے تعلقات رکھتے چاہتے ہیں،پاکستان میں امن کے قیام کے خواہاں ہیں، ہمارے ذریعے پاکستان اور ٹی ٹی پی کے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔
پشاور طورخم راستہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بند ہے، راستہ بند ہونے کی وجہ سے سبزی اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
 

Attachments

  • 1726768729487.png
    1726768729487.png
    302.5 KB · Views: 1