صوابی سےکالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گرد گرفتار

15swabiterererrp.jpg

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صوابی سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او صوابی محمد علی گنڈاپور نے ڈی پی او نجم الحسین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کےدوران بتایا کہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مقامی مسجد سے ملحقہ مکان پر چھاپہ مارا گیا اور مسجد کے پیش امام سمیت کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے چار ارکان کو گرفتار کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1622120335511371776
انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، جدید اسلحہ، اضافی گولیاں ، 7 عدد موبائل فونز برآمد کیے گئے، دہشت گردوں نے اسلحہ گھر کے مختلف حصوں کے علاوہ باہر کھیتوں میں بھی متعدد مقامات پر چھپا رکھا تھا جس کی نشاندہی عسکریت پسندوں نے کی۔

https://twitter.com/x/status/1621880327684886528
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی پیش امام عبدالرحمان، مہمند کے رہائشی عمران، ہنڈ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ثاقب اور باجوڑ کے زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے دوران مسجد کے پیش امام عبدالرحمان کا پاسپورٹ بھی برآمد کرلیا ہے۔

آرپی اور محمد علی گنڈا پور کے مطابق چھاپہ مقامی کونسلر اور مسجد کے پیش امام کی موجودگی میں مارا گیا، اس کارروائی سے دہشت گردوں کا مقامی نیٹ ورک توڑ دیا گیا، عنقریب جلد عسکریت پسندوں کی گرفتاری متوقع ہے، ضلع سے عسکریت پسندوں کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔