صنفی تشدد کے کیسز میں100فیصد تک اضافہ,رپورٹ جاری

sinfi11h1i3.jpg


ملک بھر میں صنف نازک پر تشدد کا سلسلہ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گیا, صنفی تشدد پر کیسز سے متعلق رپورٹ میں دل دہلا دینے والا انکشاف سامنے آگیا

رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد کے کیسز میں 100 فیصدتک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،قانون وانصاف کمیشن نے صنفی تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی.

قانون و انصاف کمیشن کے مطابق صنفی تشدد کے زیر التوا مقدمات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، 2023 میں صنفی تشدد زیر التوا مقدمات 21ہزار 891 سے بڑھ کر39ہزار665 ہوگئے, پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتواء مقدمات میں 100 فیصدتک اضافہ ہوا، سندھ میں3، کےپی میں14،بلوچستان میں2، اسلام آبادمیں 1 فیصد اضافہ ہوا,

قانون و انصاف کمیشن کا کہنا تھا کہ صنفی تشدد کے کیسز میں سب سےزیادہ مقدمات جنسی زیادتی کے ہیں، زیرالتوامقدمات میں اغوا، انسانی اسمگلنگ اورخواتین کے قتل کے کیسزشامل ہیں,صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ اور معاشی جرائم میں کمی واقعہ ہوئی۔

صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کوسزاؤں کی شرح صرف5فیصد اور نامزدملزمان کےبری ہونےکی شرح64 فیصد ہے,ملک بھرمیں صنفی جرائم سے نمٹنے کیلئے 480 خصوصی عدالتیں 2019 میں قائم کی گئیں۔